☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما رخص فيه من اللقطة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← ما رخص فيه من اللقطة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 21
Page 1 of 2
Hadith No.: 22063 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ربيعة بن أبي عبد الرحمن عن يزيد مولى المنبعث عن زيد بن خالد الجهني قال: (سئل رسول) (١) اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن اللقطة فقال: (عرفها سنة، فإن جاء صاحبها وإلا فاستنفقها) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے لقطہ کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک سال تک اس کی تشہیر کرو اگر مالک آجائے تو ٹھیک وگرنہ خود خرچ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23007، ترقيم محمد عوامة 22063)
Hadith No.: 22064 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن طلحة (بن) (١) يحيى عن عبد اللَّه (ابن فروخ) (٢) (هو مولى لآل طلحة بن عبيد اللَّه) (٣) قال: سأل رجل أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال لها: الرجل يجد سوطًا؟ (فقالت) (٤) : لا بأس به، يصل به المسلم يده، قال: والحذاء؟ قالت: والحذاء؟ (قال) (٥) : (والوعاء؟) (٦) قالت: لا أحل ما حرم اللَّه، الوعاء يكون فيه (اللقطة) (٧) (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک شخص کو کوڑا ملتا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کوئی حرج نہیں اس میں، اس تک ایک مسلمان کا ہاتھ پہنچا ہے۔ اس نے دریافت کیا کہ جوتا ملتا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا جوتی بھی (استعمال کرے)۔ اس نے دریافت کیا برتن؟ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا جو اللہ نے حرام کیا ہے وہ حلال نہیں کیا جائے گا۔ برتن میں لقطہ کے احکام جاری ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23008، ترقيم محمد عوامة 22064)
Hadith No.: 22065 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠٠٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (سفيان) (١) عن منصور عن ⦗١٣١⦘ طلحة بن (مصرف) (٢) عن أنس بن مالك أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم وجد تمرة فقال: (لولا أن تكوني من الصدقة لأكلتك] (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک کھجور ملی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اگر یہ صدقہ کی نہ ہوتی تو میں کھا لیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23009، ترقيم محمد عوامة 22065)
Hadith No.: 22066 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) سفيان عن منصور عن طلحة بن (مصرف) (٢) عن ابن عمر أنه وجد تمرة فأكلها (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کھجور ملی انہوں نے اس کو تناول فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23010، ترقيم محمد عوامة 22066)
Hadith No.: 22067 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يرخصون من اللقطة في (السير) (١) والعصا والسوط.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سفیان، حضرت منصور اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ، کھجور، عصا اور کوڑے کے لقطہ کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23011، ترقيم محمد عوامة 22067)
Hadith No.: 22068 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ربيعة بن (عتبة) (١) (الكناني) (٢) قال: سمعت عطاء قال: لا بأس أن يلتقط السير والعصا والسوط.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لقطہ میں یہ چیزیں ملیں تو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23012، ترقيم محمد عوامة 22068)
Hadith No.: 22069 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي قيس الأودي عن (بشير) (١) أنه رخص في اللقطة نحوا من خمسة دراهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بشیر پانچ درہم سے کم قیمت کے لقطہ کے استعمال کی اجازت دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23013، ترقيم محمد عوامة 22069)
Hadith No.: 22070 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: إذا كان إليها محتاجًا فليأكلها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر خود محتاج ہو تو اس کو کھالے (استعمال کرلے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23014، ترقيم محمد عوامة 22070)
Hadith No.: 22071 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عبد الرحمن بن الأسود (عن أبيه) (١) عن عائشة أنها رخصت في اللقطة في درهم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایک درہم کے لقطہ کی اجازت دیتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23015، ترقيم محمد عوامة 22071)
Hadith No.: 22072 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبيد المكتب عن أبي (رزين) (١) قال: لو وجدتها وأنا محتاج إليها لأكلتها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رزین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے لقطہ ملے اور میں محتاج ہوتا تو میں اس کو کھالیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23016، ترقيم محمد عوامة 22072)
Hadith No.: 22073 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن موسى بن أبي عائشة عن رجل عن ميمونة أنها وجدت تمرة فأكلتها (وقالت) (١) : لا يحب اللَّه الفساد (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کو ایک کھجور ملی تو آپ رضی اللہ عنہا نے وہ تناول فرما لی اور فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں فرماتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23017، ترقيم محمد عوامة 22073)
Hadith No.: 22074 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن شيخ (لم يسمه) (١) (قال) (٢) : رأيت ابن عمر وجد تمرة (٣) فمسحها ثم ناولها مسكينًا (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسعر ایک شیخ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا آپ کو ایک کھجور ملی آپ اس کو صاف کیا اور مسکین کو کھلا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23018، ترقيم محمد عوامة 22074)
Hadith No.: 22075 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن عقبة بن (عبد اللَّه) (١) قال: حدثني ميسرة بن عميرة أنه لقي ⦗١٣٣⦘ (أبا هريرة) (٢) فقال: ما تقول في اللقطة؟ (قال: وما اللقطة؟ قال:) (٣) الحبل والزمام (ونحو هذا) (٤) قال: تعرفه، فإن وجدت صاحبه رددته عليه، وإلا استمتعت به (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میسرہ بن عمیرہ کی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے دریافت کیا کہ لقطہ کے متعلق آپ رضی اللہ عنہ کیا فرماتے ہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ کون سا لقطہ مراد ہے؟ انہوں نے عرض کیا ڈوری اور لگام وغیرہ، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ایک سال تک اس کی تشہیر کرو، اگر مالک مل جائے تو اس کو لٹا دو، وگرنہ اس کو استعمال کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23019، ترقيم محمد عوامة 22075)
Hadith No.: 22076 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن: إذا كان (إليها محتاجًا) (١) يأكلها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ محتاج ہو تو خود استعمال کرلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23020، ترقيم محمد عوامة 22076)
Hadith No.: 22077 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سلمة بن وردان قال: سألت سالم بن عبد اللَّه عن ضالة الإبل فقال: معها (سقاؤها وحذاؤها) (١) ، دعها إلا أن تعرف صاحبها فتدفعها إليه، قال: وسألته عن ضالة المغنم فقال: عرفها، فإن جاء صاحبها وإلا فهي لك أو لأخيك أو للذئب.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن عبد اللہ سے گم شدہ اونٹ کے متعلق دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا کہ اس کے ساتھ سم اور مشک موجود ہیں (یعنی پانی کی بھی احتیاجی نہیں اور اپنے سموں سے وہ دور تک کا سفر بھی کرسکتی ہے)۔ لہٰذا تو اس کو چھوڑ دے۔ ہاں اگر اس کے مالک کا علم ہو تو اس کو دے دے۔ پھر راوی کہتے ہیں کہ میں نے گم شدہ بکری کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کی تشہیر کرو۔ اگر مالک آجائے تو بہتر ہے وگرنہ یا تو وہ تیرے لئے ہے یا تیرے کسی بھائی کے لئے یا پھر بھیڑیے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23021، ترقيم محمد عوامة 22077)
Hadith No.: 22078 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام بن سعد عن عمرو ابن شعيب عن أبيه عن جده أن رجلًا سأل النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن ضالة المغنم فقال:"لك أو لأخيك أو للذئب"، وساله عن ضالة الإبل فقال:"ما تريد (إليها؟) (١) معها (سقاؤها وحذاؤها) (٢) ، تأكل المرعى وترد الماء" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گم شدہ بکری کے متعلق سوال کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یا وہ تیرے لئے ہے یا تیرے بھائی کے لئے یا پھر بھیڑیے کے لئے ہے۔ اُس نے گم شدہ اونٹ کے متعلق دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تو اس سے کیا چاہتا ہے۔ اس کے ساتھ پانی کا مشکیزہ اور نعل موجود ہے۔ چراگاہ سے کھائے گا اور پانی پر جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23022، ترقيم محمد عوامة 22078)
Hadith No.: 22079 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن (العالية) (١) (قالت) (٢) : كنت (جالسة) (٣) عند عائشة فاتتها امرأة فقالت: يا أم المؤمنين إني وجدت شاة ضالة فكيف تأمريني أن أصنع؟ فقالت: عرفي واحلبي و (اعلفي) (٤) ، ثم عادت فسألتها، فقالت عائشة: (تأمريني) (٥) أن آمرك أن (تذبحيها أو تبيعيها) (٦) فليس لك ذلك (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت العالیہ فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر تھی کہ ایک خاتون آئی اور عرض کی اے ام المؤمنین! مجھے ایک گم شدہ بکری ملی ہے، آپ رضی اللہ عنہا کیا حکم دیتی ہیں میں اس کا کیا کروں؟ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا اس کی تشہیر کرو، اس کا دودھ نکالو اور اس کو چارہ کھلاؤ، پھر وہ دوبارہ حاضر ہوئی اور سوال کیا؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: تو مجھ سے اس امید پر سوال کر رہی ہے کہ میں تجھے ذبح یا فروخت کرنے کا حکم دوں گی؟ یہ تیرے لئے جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23023، ترقيم محمد عوامة 22079)
Hadith No.: 22080 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن زهير بن أبي ثابت عن سلمى، ولا أراها إلا ابنة كعب، (قالت) (١) : وجدت (خاتمًا) (٢) في طريق مكة فسألت عائشة (فقالت) (٣) : تمتعي به (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بنت کعب رحمہ اللہ فرماتی ہیں کہ مجھے مکہ مکرمہ کے راستہ میں ایک انگوٹھی ملی، میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا اس سے فائدہ اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23024، ترقيم محمد عوامة 22080)
Hadith No.: 22081 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن زيد بن جبير قال: كنت ⦗١٣٥⦘ قاعدا عند ابن عمر فأتاه رجل فقال: ضالة (وجدتها) (١) ؟ (فقال) (٢) : أصلح إليها وأنشد، قال: فهل علي أن شربت من لبنها (٣) ؟ قال ابن عمر: ما أرى عليك في ذلك (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ مجھے گم شدہ جانور ملا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کی اصلاح کر کے اس کو نفع بخش بناؤ، اور اس کی تشہیر کرو، اس نے دریافت کیا کہ اگر میں اس کا دودھ استعمال کرلوں تو مجھ پر ضمان ہے؟ حضر ت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا میرے خیال میں تجھ پر کچھ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23025، ترقيم محمد عوامة 22081)
Hadith No.: 22082 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٠٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان عن أيوب عن عطاء قال: رخص للمسافر أن يلتقط السوط والعصا والنعلين.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مسافر کو اجازت دی گئی جبکہ اس کو کوڑا، عصا اور جوتے اگر ملیں تو استعمال کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23026، ترقيم محمد عوامة 22082)