☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی شخص کی زوجیت میں باندی ہو پھر وہ اُس سے بچہ جَنْ دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کسی شخص کی زوجیت میں باندی ہو پھر وہ اُس سے بچہ جَنْ دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 21991 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن (حرب) (١) عن مغيرة عن إبراهيم وعامر في الرجل يتزوج الأمة فتلد منه ثم يشتريها، قالا: يبيعها ما لم تلد في ملكه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت عامر رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ آدمی باندی سے نکاح کرے پھر اس سے اس کا بچہ ہوجائے پھر وہ اس کو خرید بھی لیتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ دونوں حضرات نے فرمایا: وہ اس کو فروخت کرسکتا ہے جب تک اس نے اس کی ملکیت میں بچہ نہ جنا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22931، ترقيم محمد عوامة 21991)
حدیث نمبر: 21992 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٣٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن ليث عن طاوس قال: يبيعها] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ وہ اس کو خرید (بیچ) سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22932، ترقيم محمد عوامة 21992)
حدیث نمبر: 21993 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: هي أم ولد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ اس کی ام ولد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22933، ترقيم محمد عوامة 21993)
حدیث نمبر: 21994 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد قال: لا يبيعها هي بمنزلة أم ولد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں اس کو نہ فروخت کرے وہ اس کی ام ولد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22934، ترقيم محمد عوامة 21994)