☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص باندی کو فروخت یا آزاد اس طرح کر ے کہ اُس کے بطن میں جو بچہ ہے اُس کو مستثنیٰ کر دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص باندی کو فروخت یا آزاد اس طرح کر ے کہ اُس کے بطن میں جو بچہ ہے اُس کو مستثنیٰ کر دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 21979 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: من باع حبلى (١) (أو) (٢) أعتقها واستثنى ما في بطنها، (قال) (٣) : له (ثنياه) (٤) فيما قد استبان خلقه، وإن لم يستبن خلقه فلا (ثنيا) (٥) له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حاملہ باندی کو فروخت کرے یا آزاد کر دے اور اس کے بطن میں جو بچہ ہے اس کو مستثنیٰ کر دے، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا اگر بچے کی خلقت ظاہر ہوگئی تو استثناء ٹھیک ہے، اور اگر خلقت ظاہر نہ ہوئی تو استثناء ٹھیک نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22915، ترقيم محمد عوامة 21979)
حدیث نمبر: 21980 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه (كان) (١) يجيز ثنياه في البيع ولا يجيزها في العتق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیع میں اگر استثناء کرے تو نافذ ہوگا، لیکن آزادی میں استثناء نافذ نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22916، ترقيم محمد عوامة 21980)
حدیث نمبر: 21981 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن هشام عن محمد في الرجل يعتق الأمة ويستثني ما في بطنها، قال: له ثنياه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنی باندی کو آزاد کرے اور اس کے بطن کے بچے کا استثناء کر دے، آپ نے فرمایا اس کو استثناء کا حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22917، ترقيم محمد عوامة 21981)
حدیث نمبر: 21982 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩١٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: هما حران.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ باندی اور اس کا بچہ دونوں آزاد شمار ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22918، ترقيم محمد عوامة 21982)
حدیث نمبر: 21983 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطا، حضرت شعبی رحمہ اللہ اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کو استثناء کا حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22919، ترقيم محمد عوامة 21983)
حدیث نمبر: 21984 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حرمي) (١) (بن) (٢) عمارة عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن الرجل يعتق الأمة ويستثني ما في بطنها، قالا: له ذلك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ آدمی اگر باندی کو آزاد کرے اور اس کے بطن میں جو بچہ ہے اس کو مستثنیٰ کر دے؟ آپ دونوں نے فرمایا اس کو ایسا کرنے کا حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22922، ترقيم محمد عوامة 21984)
حدیث نمبر: 21985 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا قرة بن سليمان عن محمد بن فضاء عن أبيه عن (ابن) (١) عمر قال: سألته عن الرجل يعتق الأمة ويستثني ما في بطنها، قال: له ثنياه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ آدمی اپنی باندی کو آزاد کرے اور اس کے بطن میں جو بچہ اس کو مستثنیٰ کر دے تو کیسا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو استثناء کا حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22923، ترقيم محمد عوامة 21985)