☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص کسی مسلمان کے مال کو بغیر اجازت حاصل کرنے اور استعمال کرنے پر مجبور ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اگر کوئی شخص کسی مسلمان کے مال کو بغیر اجازت حاصل کرنے اور استعمال کرنے پر مجبور ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 21977 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن عبد الرحمن بن زيد بن أسلم عن أبيه قال: ذكروا الرجل يضطر إلى الميتة وإلى مال الرجل المسلم، فقلت: يأكل الميتة، (وقال) (١) عبد اللَّه بن (دينار) (٢) : (٣) يأكل مال الرجل المسلم، فقال سعيد ابن المسيب: أصبتَ، إن الميتة (٤) تحل له إذا اضطر، ولا يحل له مال المسلم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن زید بن اسلم رضی اللہ عنہ کے والد فرماتے ہیں کہ ایک مجلس میں ذکر چلا کہ اگر ایک آدمی مجبور ہو اور اس کے سامنے مردار اور مسلمان کا مال ہوں تو وہ کیا کھائے، میں نے کہا کہ مردار کھالے۔ حضرت عبد اللہ بن دینار نے فرمایا مسلمان کا مال کھالے، حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ نے فرمایا: آپ نے ٹھیک فرمایا جب آدمی مجبور ہو تو اس کے لئے مردار کھانا حلال ہوجاتا ہے لیکن مسلمان کا مال مجبوری میں بھی حلال نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22913، ترقيم محمد عوامة 21977)
حدیث نمبر: 21978 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر قال: إذا اضطر إلى ما حرم عليه (فما حرم عليه) (١) فهو له (حلال) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب آدمی مجبور ہوجائے حرام چیز کی طرف، تو جو اس پر حرام ہے وہ حلا ل ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22914، ترقيم محمد عوامة 21978)