☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في مكاتب مات وترك ولدا (أحرارا)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في مكاتب مات وترك ولدا (أحرارا)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 21928 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن قابوس بن (١) المخارق عن أبيه قال: بعث على محمد بن أبي بكر على مصر، فكتب إليه يسأله عن مكاتب مات وترك مالا وولدًا، فكتب يأمر في (المكاتب) (٢) إن (كان) (٣) ترك وفاء لمكاتبته، (يدعى) (٤) مواليه فيستوفون، وما بقي كان ميراثًا لولده (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مخارق سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت محمد بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مصر بھیجا، انہوں نے مصر سے آپ کو خط لکھا اور اس مکاتب کے متعلق دریافت کیا جو مال اور اولاد چھوڑ کر فوت ہوجائے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو مکاتب کے متعلق تحریر کیا: اگر تو بدل کتابت کے لئے مال چھوڑ کر فوت ہو تو اس کے آقا کو بلا کر ان کو بدل کتابت مکمل ادا کیا جائے گا۔ اور جو باقی بچ جائے وہ اس کی اولاد کے لئے میراث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22859، ترقيم محمد عوامة 21928)
Hadith No.: 21929 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٨٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل عن الشعبي قال: قلت له: إن شريحًا كان يقضي في المكاتب يموت ويترك مالًا وولدًا: ⦗٩٤⦘ (يؤدّى) (١) عنه لمواليه ما بقي من مكاتبته (و) (٢) ما بقي رده على ولده؟.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ حضرت شریح رحمہ اللہ نے اس مکاتب کے متعلق جو مال اور اولاد چھوڑ کر فوت ہوجائے یہ فیصلہ فرمایا تھا کہ: جو بدل کتابت باقی رہ گیا ہے وہ اس کے آقا کو ادا کیا جائے گا، اور جو مال باقی بچ جائے وہ اس کی اولاد کو مل جائے گا، حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: حضرت شریح رحمہ اللہ نے اس مسئلہ میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22860، ترقيم محمد عوامة 21929)
Hadith No.: 21930 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٨٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: إن فضل شيء وإن لمواليه حتى تتم مكاتبته، وإن فضل شيء بعد مكاتبته كان لورثته.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مال بچ جائے تو وہ آقا کو ملے گا یہاں تک کہ بدل کتابت مکمل ادا ہوجائے۔ اور جو مال اس کے بعد بچ جائے وہ ورثاء کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22862، ترقيم محمد عوامة 21930)
Hadith No.: 21931 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم مثله.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22863، ترقيم محمد عوامة 21931)
Hadith No.: 21932 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة أن عمر بن الخطاب وزيد بن ثابت قالا: إذا مات المكاتب وله مال فهو لمواليه، وليس لولده شيء (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر مکاتب مال چھوڑ کر فوت ہوجائے تو وہ مال آقا کو ملے گا اس کی اولاد کو کچھ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22864، ترقيم محمد عوامة 21932)
Hadith No.: 21933 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٨٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن (١) عبد اللَّه في مكاتب مات وترك مالًا وولدًا أحرارًا، قال: يؤدى ما بقي من مكاتبته، وما بقي فلولده (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اس مکاتب کے متعلق فرماتے ہیں جو مال اور آزاد اولاد چھوڑ کر مرے، فرماتے ہیں جو بدل کتابت باقی رہ گیا ہے اس کو ادا کریں گے اور جو مال باقی بچ جائے وہ اس کی اولاد کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22865، ترقيم محمد عوامة 21933)