☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الجارية متى يجوز عطيتها؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← في الجارية متى يجوز عطيتها؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 21910 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو قال: قال أبو الشعثاء: لا يجوز لامرأة عطية حتى (تلد) (١) (شرواها) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو الشعشاء فرماتے ہیں کہ عورت کے لئے ہدیہ دینا جائز نہیں ہے جب تک وہ بچے کو جنم نہ دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22838، ترقيم محمد عوامة 21910)
حديث رقم: 21911 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن طاوس عن أبيه قال: لا يجوز لامرأة عطية إلا بإذن زوجها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ عورت کے لئے خاوند کی اجازت کے بغیر عطیہ (ہدیہ) دینا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22839، ترقيم محمد عوامة 21911)
حديث رقم: 21912 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن الشعبي (قال) (١) : إذا حالت في بيتها حولًا جاز لها ما صنعت.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب عورت خاوند کے گھر میں ایک سال گذار لے تو وہ جو بھی تصرف کرے اس کے لئے جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22840، ترقيم محمد عوامة 21912)
حديث رقم: 21913 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا ولدت الجارية أو ولد مثلها جاز لها هبتها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب باندی بچہ جَنْ دے تو اس کے لئے ہبہ کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22841، ترقيم محمد عوامة 21913)
حديث رقم: 21914 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أبيه عن عامر عن شريح قال: عهد إليَّ عمر أن لا أجيز هبة مملكة حتى تحول في بيتها حولًا (أو تلد) (١) بطنًا (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہم سے عہد لیا کہ ہم باندی کے ہبہ کو جائز (نافذ) قرار نہیں دیں گے جب تک کہ وہ گھر میں سال نہ گذار لے یا اس کے بطن سے بچہ نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22842، ترقيم محمد عوامة 21914)
حديث رقم: 21915 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٤٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل عن الشعبي عن شريح بمثله] (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ سے اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22843، ترقيم محمد عوامة 21915)
حديث رقم: 21916 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن مجالد عن عامر قال: قرأت (كتاب) (١) عمر إلى شريح بذلك، وذلك أن جارية من قريش قال: لها أخوها وهي مملكة: تصدقي علي بميراثك من أبيك قبل أن تذهبي إلى زوجك، ففعلت ثم طلبت ميراثها فرده عليها (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ کے سامنے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مکتوب پڑھا گیا جس میں تحریر تھا کہ قریش کی ایک باندی سے اس کے بھائی نے کہا کہ اپنے شوہر کے گھر جانے سے پہلے اپنے والد کی میراث میرے حوالہ کر دے (مجھے صدقہ کر دے) اس نے ایسا ہی کیا پھر اس نے بھائی سے میراث طلب کیا تو اس نے اس کو واپس لوٹا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22844، ترقيم محمد عوامة 21916)
حديث رقم: 21917 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) أبو داود الطيالسي عن (سعيد بن) (٢) ⦗٩١⦘ عبد الرحمن عن الحسن ومحمد، قال محمد: لا تجوز لامرأة عطية حتى تحول حولًا أو تلد ولدًا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کے لئے ہبہ کرنا جائز نہیں ہے جب تک کہ اس کو سال نہ گذر جائے یا وہ بچہ نہ جَنْ دے اور حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہاں تک کہ وہ بچہ جَنْ دے یا اتنا وقت گذار لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22845]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22845، ترقيم محمد عوامة 21917)
حديث رقم: 21918 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل عن الشعبي قال: قلت له: أرأيت إن (عنست) (١) ، قال: لا يجوز.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسمائیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ اگر لڑکی بغیر شادی کے رہے تو آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ نے فرمایا اس کے لئے جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22847]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22847، ترقيم محمد عوامة 21918)
حديث رقم: 21919 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه (عن) (١) عثمان بن الأسود عن عطاء ومجاهد قالا لليتيمة (خناقان) (٢) : لا يجوز لها شيء في مالها حتى تلد ولدًا (أو تمضي) (٣) عليها سنة في بيت زوجها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطا اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ خناقان کی یتیمہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کے لئے اپنے مال سے ہبہ کرنا جائز نہیں ہے یہاں تک کہ وہ بچہ جَنْ دے یا اپنے خاوند کے مکان میں ایک سال گذار لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22848]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22848، ترقيم محمد عوامة 21919)
حديث رقم: 21920 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل وزكريا عن الشعبي عن شريح قال: (عهد إلى عمر أن) (١) لا أجيز (عطية) (٢) جارية حتى تحول في بيتها حولا أو تلد ولدًا (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں باندی کے ہبہ کرنے کو جائز نہیں قرار دیتا جب تک وہ گھر میں سال نہ گذار لے یا بچہ جَنْ دے۔ حضرت اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ اگر لڑکی بغیر شادی کے کنواری رہے تو پھر کیا اس لئے جائز ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: ہاں جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22849]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22849، ترقيم محمد عوامة 21920)