☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ام ولد کی بیع کرنا جب اُس کا جنین(ناتمام بچہ) گر جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← ام ولد کی بیع کرنا جب اُس کا جنین(ناتمام بچہ) گر جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 21894 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٨٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع) (١) عن سفيان عن أبيه عن عكرمة قال: قال (عمر) (٢) بن الخطاب في أم الولد: أعتقها ولدها وإن كان سقطًا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہام ولد کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کا بچہ اس کو آزاد کرا دے گا اگرچہ وہ ناتمام بچہ ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22822، ترقيم محمد عوامة 21894)
حدیث نمبر: 21895 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عمر) (١) بن ذر عن (محمد) (٢) بن عبد اللَّه بن (قارب) (٣) الثقفي عن أبيه أنه اشترى من رجل جارية بأربعة آلاف قد كانت أسقطت من مولاها سقطًا، فبلغ ذلك عمر فأتاه فعلاه بالدرة ضربًا، وقال: بعد ما اختلطت لحومكم بلحومهن ودماؤكم بدمائهن بعتموهن، لعن اللَّه اليهود حرمت عليهم الشحوم فباعوها (وأكلوا) (٤) أثمانها (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قارب ثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے ایک شخص سے چار ہزار درہم میں باندی خریدی، اس باندی کا اپنے آقا سے ایک (ناتمام) بچہ ضائع ہوچکا تھا۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر پہنچی تو تشریف لائے اور اپنا دُرّہ مارنے کے لئے بلند کیا اور فرمایا: تمہارا گوشت اس کے گوشت کے ساتھ ملنے کے بعد، اور تمہارا خون اس کے خون کے ساتھ ملنے کے بعد تم اس کو فروخت کرتے ہو؟ اللہ کی لعنت ہو یہودیوں پر کہ ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے چربی فروخت کر کے اس کی قیمت کو کھالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22823، ترقيم محمد عوامة 21895)
حدیث نمبر: 21896 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٨٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: إذا حملت الأمة من سيدها ثم أسقطت، قال: إن كان استبان خلقه فهي أم ولد، لا سبيل (له) (١) إلى بيعها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب باندی آقا سے حاملہ ہوجائے، پھر اس کا بچہ ضائع ہوجائے اگر تو اس بچے کی خلقت ظاہر ہو تو پھر وہ ام ولد ہے اس باندی کو فروخت کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22824، ترقيم محمد عوامة 21896)
حدیث نمبر: 21897 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٨٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن داود عن الشعبي قال: إذا (انكسر) (١) في الخلق (الرابع) (٢) فكان مخلقا أعتقت به الأمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب بچہ پر معمولی خلقت ظاہر ہوجائے (گوشت وغیرہ آجائے تو) وہ بچہ شمار ہوگا اور اس کی ماں آزاد شمار کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22825، ترقيم محمد عوامة 21897)
حدیث نمبر: 21898 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما (قالا) (١) : إذا أسقطت الأمة من سيدها فهي حرة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں اگر باندی کا آقا سے بچہ ضائع ہوجائے تو وہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22826، ترقيم محمد عوامة 21898)
حدیث نمبر: 21899 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٨٢٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: تعتق أم الولد إذا أسقطت إذا علم أنه كان سقطًا] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ام ولد آزاد ہوگی جب اس کا ناتمام بچہ ضائع ہوجائے جبکہ معلوم بھی ہو کہ وہ ناتمام ضائع ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22827، ترقيم محمد عوامة 21899)
حدیث نمبر: 21900 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٨٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة في أم الولد إذا وضعته (وهو مضغة) (١) فقد عتقت (٢) به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد ام ولد کے متعلق فرماتے ہیں کہ جب وہ ناتمام بچہ جن دے تو باندی آزاد شمار ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22828، ترقيم محمد عوامة 21900)