☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في تلقي البيوع
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في تلقي البيوع
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 21856 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة (عن ابن عباس) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تستقبلوا ولا تحفلوا ولا ينفق (بعضكم) (٢) لبعض" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سامان تجارت والے قافلہ سے شہر سے باہر جا کر اس سے ملاقات نہ کرو تاکہ تم کم قیمت میں خریدا کر آگے زیادہ میں بیچو، اور نہ ہی اونٹنی کے تھنوں میں اس کو فروخت کرنے کے لئے دودھ جمع کرو، اور نہ ہی تم ایک دوسرے کی خاطر سامان کی قیمت کو بڑھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22781، ترقيم محمد عوامة 21856)
Hadith No.: 21857 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٧٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن أبي جعفر الرازي عن ليث عن مجاهد عن ابن عم (١) : أن (لا تلقوا البيوع) (٢) بأفواه السكك (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ منڈی میں پہنچنے سے پہلے ہی کسان سے کم قیمت میں خرید کر آگے زیادہ قیمت میں فروخت مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22782، ترقيم محمد عوامة 21857)
Hadith No.: 21858 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن إياس بن ذغفل قال: قرئ علينا كتاب عمر بن عبد العزيز: لا (تلقوا) (١) الركبان.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے حضرت عمر بن عبد العزیز کا حکم نامہ پڑھا گیا تو اس میں تحریر تھا کہ شہر سے باہر جا کر سواروں سے ملاقات نہ کرو (کم قیمت میں خرید کر زیادہ میں فروخت کرنے کے لئے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22783، ترقيم محمد عوامة 21858)
Hadith No.: 21859 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٧٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن محمد قال: نهى عن تلقي الجلب، فإن تلقى رجل (فاشتراه) (١) فصاحبه بالخيار إذا قدم المصر.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شہر سے باہر جا کر قافلہ والوں سے کم قیمت دے کر سامان خریدنے سے ہمیں منع کیا گیا ہے، پس اگر کوئی شخص اس ممانعت کے باوجود شہر سے باہر جا کر خرید لے تو جب اس سامان کا مالک شہر میں آجائے گا تو اس کو اختیار ہوگا۔ (اگر چاہے تو پہلی بیع فسخ کرسکتا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22784، ترقيم محمد عوامة 21859)
Hadith No.: 21860 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٧٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن التيمي عن أبي عثمان النهدي عن ابن مسعود عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه نهى عن تلقي البيوع (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شہر سے باہر جا کر قافلہ والوں سے سامان کم قیمت میں خرید کر شہر میں لا کر زیادہ قیمت میں فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22785، ترقيم محمد عوامة 21860)
Hadith No.: 21861 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٧٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تلقوا الركبان للبيع" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ شہر سے باہر جا کر کم قیمت میں سامان خریدنے کے لئے قافلہ والوں سے ملاقات مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22786، ترقيم محمد عوامة 21861)
Hadith No.: 21862 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه عن الربيع بن (حبيب) (١) عن نوفل ابن عبدى الملك عن أبيه عن علي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه نهى عن التلقي (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شہر سے باہر جا کر کم قیمت میں سامان خرید کر شہر میں لا کر زیادہ قیمت میں فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22787، ترقيم محمد عوامة 21862)
Hadith No.: 21863 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٧٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد عن ابن عمر وأبي هريرة قالا: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن تلقى البيوع من أفواه الطرق (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ منڈی میں پہنچنے سے پہلے ہی کسان سے کم قیمت میں خرید کر آگے زیادہ قیمت میں فروخت مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22788، ترقيم محمد عوامة 21863)