☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص بھگوڑے غلام کو پکڑ لے پھر وہ اُس کے پاس سے بھی بھاگ جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص بھگوڑے غلام کو پکڑ لے پھر وہ اُس کے پاس سے بھی بھاگ جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 21726 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) سفيان عن (حزن) (٢) بن ⦗٤٢⦘ (بشير) (٣) عن (جابر) (٤) بن الحارث أن رجلًا اجتعل في عبد آبق فأخذه ليرده فأبق منه، فخاصمه إلى شريح فضمنه، فبلغ ذلك عليًا فقال: أساء القضاء، يحلف باللَّه لأبق منه، ولا ضمان عليه (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شخص نے بھگوڑے غلام کو پکڑ لیا تاکہ اس کے آقا کو واپس کرسکے، وہ غلام اس کے پاس سے بھی بھاگ گیا، وہ دونوں جھگڑتے ہوئے حضرت شریح کے پاس آئے، آپ نے اس شخص کو ضامن بنادیا، جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس فیصلہ کی اطلاع ہوئی تو آپ نے فرمایا قاضی نے غلطی کی، وہ اس سے قسم اٹھواتا کہ وہ اس سے بھاگ گیا ہے اور اس پر ضمان نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22639، ترقيم محمد عوامة 21726)
حدیث نمبر: 21727 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر وعبدة ووكيع عن ابن أبي خالد عن الشعبي في رجل أخذ عبدًا آبقا ليرده، فذهب منه، قال: ليس عليه شيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص بھگوڑا واپس کرنے کے لئے پکڑے اور وہ غلام اس کے پاس سے بھی بھاگ جائے تو اس پر کچھ بھی لازم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22640، ترقيم محمد عوامة 21727)
حدیث نمبر: 21728 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد [ (القطان) (١) عن أشعث عن الحسن قال: ليس عليه شيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس پر کچھ بھی لازم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22641، ترقيم محمد عوامة 21728)
حدیث نمبر: 21729 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٤٢ - حدثنا أبو بكر] (١) قال: حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن الشعبي عن شريح أن رجلًا أخذ عبدًا آبقا فأبق منه، قال: فجاء مولى العبد فقدمه إلى شريح فقال شريح: قد أبق منك قبله، (فليس) (٢) عليه شيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے بھگوڑا غلام پکڑا تو وہ اس کے پاس بھی بھاگ گیا، غلام کا آقا آیا اور دونوں کا مقدمہ حضرت شریح کے پاس آیا، آپ نے فرمایا: غلام اس سے پہلے ہی تیرے پاس سے بھاگا تھا لہٰذا اس پر کچھ بھی لازم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22642، ترقيم محمد عوامة 21729)
حدیث نمبر: 21730 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج قال: قال لي ابن (أبي) (١) مليكة: إن ذهب منه فليس عليه شيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی ملیکۃ نے مجھ سے فرمایا اگر بھگوڑا غلام اس کے پاس سے بھی بھاگ جائے تو اس پر کچھ لازم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22643، ترقيم محمد عوامة 21730)
حدیث نمبر: 21731 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٦٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة وأبي هاشم ومنصور، (قالوا) (١) : إن فر من الذي أخذه فليس عليه ضمان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ، حضرت ہاشم اور منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس نے بھگوڑے غلام کو پکڑا ہے اس سے بھی غلام اگر بھاگ جائے تو اس پر کچھ لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22644، ترقيم محمد عوامة 21731)