☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 25
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 21657 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٥٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن قيس بن (مسلم) (١) عن أبي جعفر قال: ما بالمدينة أهل بيت هجرة إلا وهم يعطون أرضهم بالثلث والربع (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں مہاجرین کا کوئی بھی گھر ایسا نہ تھا جو اپنی زمینیں مزارعۃ بالثلث اور ربع پر نہ دیتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22565، ترقيم محمد عوامة 21657)
حدیث نمبر: 21658 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد عن ابن عمر أنه كان يدفع أرضه بالثلث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی زمین مزارعۃ بالثلث پر دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22566، ترقيم محمد عوامة 21658)
حدیث نمبر: 21659 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٥٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد اللَّه ابن عيسى عن موسى (بن) (١) عبد اللَّه بن يزيد عن ابن عمر قال: أرضي وبعيري سواء (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ میری زمین اور میرا اونٹ (کرایہ پر دینے کے اعتبار سے) برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22567، ترقيم محمد عوامة 21659)
حدیث نمبر: 21660 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٥٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن أبي زائدة عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عامل أهل خيبر على الشطر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خیبر والوں کو زمین مزارعۃ بالنصف پر عطاء فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22568، ترقيم محمد عوامة 21660)
حدیث نمبر: 21661 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٥٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك (١) عن عبد اللَّه بن عيسى قال: كان لعبد الرحمن بن أبي ليلى أرض بالفوارة، فكان يدفعها (بالثلث والربع) (٢) ، (فكان يرسلني) (٣) وأقاسمهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عیسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کی مقام فوارہّ میں زمین تھی جو آپ نے مزارعۃ بالثلث اور ربع پر دی ہوئی تھی، آپ نے مجھے ان لوگوں کے درمیان تقسیم کرنے کے لئے بھیجا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22569، ترقيم محمد عوامة 21661)