☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص اگر غلام کو تصرف(تجارت) وغیرہ کرنے سے روک دے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص اگر غلام کو تصرف(تجارت) وغیرہ کرنے سے روک دے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 21463 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (أبي) (١) عدي عن صالح بن أبي (الأخضر) (٢) عن عباد بن سعيد أن عمر بن عبد العزيز قال: من باع عبدا أو رجلًا محجورا عليه فمالُه إتواء (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کوئی ایسا غلام بیچا جسے تجارت سے روکا گیا تھا تو اس نے اپنا مال ضائع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22355، ترقيم محمد عوامة 21463)
حدیث نمبر: 21464 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا أتى أهل سوقه فأعلمهم أنه حُجر عليه فليس لأحد أن يخالطه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آقا بازار والوں کے پاس آکر انہیں بتادے کہ اس نے اپنے غلام کو تجارت سے روک دیا ہے تو پھر کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ اس کے ساتھ معاملات کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22356، ترقيم محمد عوامة 21464)
حدیث نمبر: 21465 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٥٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا حجر الرجل على عبده في أهل سوقه (لم) (١) يجز عليه] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص غلام کو بازار میں بازارو الوں کے سامنے سے تصرف وغیرہ کرنے سے روک دے تو اس سے بیع وغیرہ کرنا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22357، ترقيم محمد عوامة 21465)
حدیث نمبر: 21466 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن ابن عون عن ابن سيرين أنه كان لا يرى في الحجر شيئًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ تجارت سے روکے جانے کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22358، ترقيم محمد عوامة 21466)
حدیث نمبر: 21467 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن محمد بن قيس عن بكار (العتري) (١) أن رجلًا حجر على غلام له فرفع إلى علي فقال: كنت ترسله بدرهم يشتري به لحمًا قال: نعم، قال: فأجعله مأذونًا له (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکار العنزی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو تجارت سے روک دیا، وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس معاملہ لے گیا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مالک سے دریافت کیا کہ کیا تو اسے درہم دے کر گوشت وغیرہ لینے بھیجتا ہے؟ اس نے عرض کیا کہ جی ہاں، یہ سن کر آپ نے اس غلام کو تجارت کرنے کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22359، ترقيم محمد عوامة 21467)