☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مضارب رب المال کی مخالفت کرے اور نفع کما لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← مضارب رب المال کی مخالفت کرے اور نفع کما لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 21364 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن داود عن الشعبي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو معشر اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اس مضارب کے متعلق فرماتے ہیں جو مخالفت کرے کہ وہ دونوں نفع سے دور رہیں گے اور اس کو صدقہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22250]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22250، ترقيم محمد عوامة 21364)
حدیث نمبر: 21365 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد قال: يتصدقان بالربح.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نفع کو صدقہ کردیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22252، ترقيم محمد عوامة 21365)
حدیث نمبر: 21366 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن أبي قلابة قال: إذا خالف فهو ضامن، والربح لصاحب المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر مضارب مخالفت کرے تو وہ ضامن ہوگا اور نفع رب المال کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22253]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22253، ترقيم محمد عوامة 21366)
حدیث نمبر: 21367 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن خالد عن أبي قلابة قال: الربح على ما اشترطا عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ نفع اس پر ہوگا جو انہوں نے اس پر شرط لگائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22254، ترقيم محمد عوامة 21367)
حدیث نمبر: 21368 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن (إياس ابن معاوية) (١) قال: هو ضامن، والربح بينهما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن معاویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مضارب ضامن ہوگا، اور نفع ان کے درمیان تقسیم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22255، ترقيم محمد عوامة 21368)
حدیث نمبر: 21369 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن فضيل بن (عمرو) (١) عن شريح (قال) (٢) : من ضمن مالًا (فله ربحه) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو پیسوں کا ضامن ہے نفع اس کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22256، ترقيم محمد عوامة 21369)
حدیث نمبر: 21370 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن داود عن الشعبي عن شريح مثله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ سے اسی طرح مروی ہے اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ صدقہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22257، ترقيم محمد عوامة 21370)
حدیث نمبر: 21371 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن داود بن أبي هند عن (رياح) (١) (ابن) (٢) عبيدة أن رجلًا بعث معه ببضاعة، فلما كان ببعض (الطريق) (٣) رأى شيئًا يباع، فأشهد أنه ضامن للبضاعة ثم اشترى بها ذلك ⦗٤٩٦⦘ الشيء، فلما قدم المدينة باع الذي اشترى فربح، فسأل ابن عمر عن ذلك فقال: الربح لصاحب المال (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ریاح بن عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کے ساتھ سامان تجارت بھیجا جب وہ راستہ میں تھا تو اس نے دیکھا کہ کچھ فروخت ہو رہا ہے پھر اس کو یاد آیا کہ وہ سامان کا ضامن ہے، اس نے اس سامان سے وہ چیز خرید لی، جب مدینہ آیا تو اس خریدی ہوئی چیز کو فروخت کر کے نفع کھایا، پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا نفع رب المال کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22259، ترقيم محمد عوامة 21371)