☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يرى أن يوقف الدار والمسكن
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← من كان يرى أن يوقف الدار والمسكن
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 21329 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٢١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام بن عروة عن أبيه أن ⦗٤٨٥⦘ الزبير (وقف) (١) دارًا له على المردودة من بناته (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے بیٹیوں میں سے جو مطلقہ تھی ان کے لئے اپنا گھر وقف کیا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22210، ترقيم محمد عوامة 21329)
Hadith No.: 21330 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٢١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن القاسم بن (فضل) (١) عن أبي جعفر أن عليًا وعمر وقفا أرضا لهما بتا بتلًا (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنا گھر مطلقہ عورتوں کے لئے وقف کر رکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22211، ترقيم محمد عوامة 21330)
Hadith No.: 21331 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٢١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سوار عن الوليد بن أبي هشام قال: قال عثمان: رباعي التي بمكة يسكنها بنيَّ و (يسكنونها) (١) من أحبوا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرا مکان جو مکہ مکرمہ میں ہے، اس میں میرے بیٹے اور جو رہنا چاہے وہ رہ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22212، ترقيم محمد عوامة 21331)
Hadith No.: 21332 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٢١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: الحبس بمنزلة العتق هو للَّه في الدار والعقار.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کسی چیز کا وقف کرنا آزاد کرنے کی طرح ہے، گھر اور زمین وغیرہ وقف کرنا اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22213، ترقيم محمد عوامة 21332)
Hadith No.: 21333 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٢١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن نافع عن ابن عمر قال: أصاب عمر أرضا بخيبر فأتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال (١) : أصبت أرضًا بخيبر لم أصب مالًا قط أنفس منه عندي، فما تأمرني؟ قال: (إن شئت حبست أصلها وتصدقت بها) ، قال: فتصدق بها، (غير) (٢) أنه لا يباع أصلها، ولا يوهب، ولا يورث (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خیبر میں زمین (مال غنیمت میں) ملی، وہ آپ علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: مجھے خیبر میں زمین ملی ہے، اور مجھے اس سے زیادہ پسندیدہ مال کبھی نہیں ملا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: اگر تو چاہے تو اصل زمین کو روک کر رکھ لے اور اس کے ذریعہ صدقہ خیرات کرتا رہے۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے ذریعہ صدقہ خیرات کیا۔ اصل زمین کو نہیں بیچا جائے گا اور نہ ہی ھبہ کیا جائے گا۔ نہ ہی وہ کسی کو وراثت میں دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22214، ترقيم محمد عوامة 21333)
Hadith No.: 21334 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٢١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد وحفص (عن حميد) (١) عن أنس أن أبا طلحة أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: إني جعلت حائطي للَّه، ولو استطعت أن أخفيه (ما أظهرته) (٢) فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أجعله في فقراء أهلك" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے اپنا باغ اللہ کی راہ میں وقف کردیا ہے، اگر میں اس کو پوشیدہ رکھنے کی طاقت رکھتا تو اس کو کبھی ظاہر نہ کرتا، آپ (علیہ السلام) نے ارشاد فرمایا: اس کو اپنے اہل و عیال میں جو فقراء ہیں ان کے لئے وقف کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22215، ترقيم محمد عوامة 21334)
Hadith No.: 21335 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٢١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن طاوس عن أبيه قال: ألم تر أن حجرًا (المدري) (١) أخبرني أن في صدقة رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: (يأكل منها) (٢) (أهله) (٣) بالمعروف غير المنكر (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ حضرت حجر المدری رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ رسول اکرم 5 کے صدقہ میں سے ان کے اہل و عیال اچھے طریقہ سے کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22216، ترقيم محمد عوامة 21335)