☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ بیع سلم میں جب ثمن سپرد کر دیا جائے تو اُس کوکسی اور کام میں خرچ کر دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ بیع سلم میں جب ثمن سپرد کر دیا جائے تو اُس کوکسی اور کام میں خرچ کر دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 21241 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: إذا اسلمت في طعام فلا تأخذن مكانه طعاما غيره، وإن أردت أن ⦗٤٦٣⦘ تأخذ (مكانه) (١) (علفا) (٢) فخذ إن شئت (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تو کھانے کی چیز میں بیع سلم کرلے تو ہرگز اس کی جگہ دوسرا کھانا نہ لے۔ اگر تو اس کی جگہ چارہ لینا چاہے تو چارہ لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22114، ترقيم محمد عوامة 21241)
حدیث نمبر: 21242 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن طاوس أن رجلًا أسلم في شيء فلم يجده، فسأل ابن عباس فقال: (خذ) (١) عرضا، خذ غنما (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی چیز میں بیع سلم کی پھر اس چیز نہ کو نہ پایا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا سامان لے لے، بکریاں لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22115، ترقيم محمد عوامة 21242)
حدیث نمبر: 21243 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (جرير) (١) عن منصور عن إبراهيم قال: (إن) (٢) أسلمت سلما فلا بأس أن تأخذ (بدل رأس) (٣) مالك عرضا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تو بیع سلم میں ثمن ادا کر دے تو اس میں کوئی حرج نہیں کہ تو اپنے رأس المال سے سامان خرید لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22116، ترقيم محمد عوامة 21243)
حدیث نمبر: 21244 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١١٧ - حدثنا أبو بكر (١) قال: حدثنا عبد السلام عن أبي حمزة عن إبراهيم قال: قال عمر: إذا أسلمت في شيء فلا تبعه حتى (تقبضه) (٢) ، ولا تصرفه في غيره (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تو کسی چیز سلم کرے تو جب تک اس پر قبضہ نہ کرلے اس کو آگے فروخت نہ کر، اور نہ ہی اس کو کسی اور چیز میں خرچ کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22117، ترقيم محمد عوامة 21244)
حدیث نمبر: 21245 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن عطية عن ابن عمر قال: لا بأس بالسلم، ولا تصرفه إلى غيره، ولا تبعه حتى تقبضه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بیع سلم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اس کو کسی غیر چیز میں خرچ نہ کرے اور جب تک قبضہ نہ کرلے فروخت نہ کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22118، ترقيم محمد عوامة 21245)
حدیث نمبر: 21246 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن هشام عن الحسن قال: إذا أسلمت في شيء فلا تأخذ إلا ما أسلمت فيه، ولا (تسلفن) (١) في شيء ثم تحوله إلى شيء آخر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تو کسی چیز میں بیع سلم کرے تو صرف وہی چیز لے جس میں تو نے بیع سلم کی ہے اور کسی ایسی چیز میں بیع سلم نہ کر کہ جس کو تو بعد میں دوسری چیز سے تبدیل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22119، ترقيم محمد عوامة 21246)
حدیث نمبر: 21247 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن أبي عوانة عن داود بن عبد اللَّه عن أبي المخارق عن أبي هريرة قال: (أسلم) (١) المسلمون، فمن أسلم في حنطة فلا يأخذ شعيرا، ومن أسلم في (شعير فلا يأخذ) (٢) حنطة (كيل) (٣) معلوما إلى أجل (معلوم) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسلمانوں نے بیع سلم کی۔ لہٰذا اب جو کو یء بھی گندم میں بیع سلم کرے گا وہ جو نہیں لے سکتا اور جو کوئی جو میں بیع سلم کرے گا وہ گندم نہیں لے سکتا جس کا وزن اور مدت معلوم ہونی چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22120، ترقيم محمد عوامة 21247)
حدیث نمبر: 21248 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٢١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا سفيان عن يونس عن الحسن قال: لا تصرف سلمك في شيء حتى تقبضه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل اپنے سلم میں تصرف نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22121، ترقيم محمد عوامة 21248)