☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره أجر المعلم
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← من كره أجر المعلم
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 21237 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وحميد بن عبد الرحمن عن مغيرة ابن زياد عن عبادة بن نسي عن الأسود بن ثعلبة عن عبادة بن الصامت قال: علّمت ناسا من أهل الصفة: الكتابة والقرآن، فأهدى إلي رجل منهم قوسًا فقلت: (ليست) (١) بمال، وأرمي عنها في سبيل اللَّه، لآتين رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فلأسألنه، فأتيته فقلت: يا رسول اللَّه! (رجل) (٢) أهدى (إليّ) (٣) قوسًا ممن كنت أعلمه الكتابة والقرآن، وليست بمال، وأرمي عنها في سبيل اللَّه، فقال: إن كنت تحب أن تطوق بها طوقًا من نار فاقبلها (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مدرسہ صفہ کے کچھ طلبہ کو میں نے کتابت اور قرآن پاک کی تعلیم دی، ان میں سے ایک شخص نے مجھے کمان ہدیہ میں دی، پس میں نے یہ کہتے ہوے قبول کرلیا کہ یہ مال نہیں ہے اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرتے وقت دشمن پر تیر برساؤں گا۔ میں نے کہا کہ میں ضرور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھوں گا۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! ایک شخص نے مجھے کمان ہدیہ میں دی ہے، کیونکہ میں نے اس کو کتابت اور قرآن کریم کی تعلیم دی تھی اور مال نہیں ہے اس کے ساتھ اللہ کے راستہ میں جہاد کروں گا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تو چاہتا ہے کہ کل قیامت کے دن یہ آگ کا طوق بنا کر تیرے گلے میں ڈالا جائے تو اس کو قبول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22110، ترقيم محمد عوامة 21237)
حديث رقم: 21238 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢١١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن الجريري عن (عبد اللَّه) (١) ابن شقيق (٢) قال: يكره أرش المعلم، فإن أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كانوا يكرهونه ويرونه شديدا (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ معلم کے اجرت لینے کو ناپسند کیا گیا ہے، بیشک نبی اکرم 5 کے صحابہ رضی اللہ عنہ اس کو ناپسند کرتے تھے اور اس کو سخت (گناہ، وبال) سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22111، ترقيم محمد عوامة 21238)
حديث رقم: 21239 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢١١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن ميسر (أبو سعد) (١) عن موسى بن عُلَيّ عن أبيه أن أبي بن كعب كان يعلم رجلا مكفوفا، فكان إذا أتاه غداه، قال: فوجدت في نفسي من ذلك فسألت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"إن (كان شيئًا) (٢) يتحفك به فلا خير فيه، وإن كان من طعامه وطعام أهله فلا بأس (به) (٣) " (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے ایک نابینا شخص کو تعلیم دی، اس کے بعد جب بھی آپ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لاتے وہ آپ کو کھانا کھلاتا، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے متعلق میرے دل میں کچھ شبہ سا پیدا ہوا، میں نے رسول کریم 5 سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ چیز تجھے تحفہ (اجرت) میں دیتا ہے تو تیرے لیے اس میں کوئی خیر نہیں ہے، اور اگر اپنے اور اپنے گھر والوں کے کھانے کے لئے ہے تو پھر اس کے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22112، ترقيم محمد عوامة 21239)
حديث رقم: 21240 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢١١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يأخذوا على الغلمان في الكتاب أجرا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ بچوں کو کتابت سکھا کر اجرت کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22113، ترقيم محمد عوامة 21240)