☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی گھر خریدے اور اس کی تعمیر کرے، پھر شفیع یا مستحق نکل آئیں تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← ایک آدمی گھر خریدے اور اس کی تعمیر کرے، پھر شفیع یا مستحق نکل آئیں تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 21159 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي في الرجل يشتري الدار فيبنيها ثم يجيء الشفيع، قال: (يأخذها) (١) ببنيانها أو (بقيمتها) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی گھر خریدنے کے بعد اس کی تعمیر کرے پھر شفعہ کرنے والا آجائے تو وہ یا تو اس کی عمارت کے ساتھ لے گا یا اس کی قیمت ادا کرے گا۔ حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اس کی عمارت کو گرا کر وہ لے سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22028، ترقيم محمد عوامة 21159)
حدیث نمبر: 21160 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد الحذاء أن رجلا اشترى دارا (فبناها) (١) ثم جاء رجل فاستحقها، فكتب أن تقوم العرصة ويقوم البناء، فإن شاء أخذ البناء بقيمته، وإن أبى سلم العرصة بقيمتها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد حذاء فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے گھر خرید کر اسے تعمیر کیا، پھر ایک آدمی اس میں مستحق نکل آیاتو زمین اور عمارت کی قیمت لگوائی جائے گی، اگر وہ چاہے تو عمارت کی قیمت ادا کرکے لے لے، اور اگر انکار کرے تو زمین کو اس کی قیمت کے ساتھ گاہک کے حوالے کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22030، ترقيم محمد عوامة 21160)
حدیث نمبر: 21161 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: قال وكيع: قال سفيان: يقلع بناءه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اس کی عمارت گرائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22031، ترقيم محمد عوامة 21161)