☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص وارث یا غیر وارث کے لئے قرض کا اقرار کرے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اگر کوئی شخص وارث یا غیر وارث کے لئے قرض کا اقرار کرے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 21136 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن طاوس قال: إذا أقر لوارث بدين جاز.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے وارث کے لئے قرض کا اقرار کیا تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22001، ترقيم محمد عوامة 21136)
حدیث نمبر: 21137 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عامر الأحول قال: سئل الحسن (عنه) (١) فقال: أحملها إياه، ولا (أتحمّلها) (٢) عنه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ میں اسے اس پر لازم کرتا ہوں اس سے دور نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22002]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22002، ترقيم محمد عوامة 21137)
حدیث نمبر: 21138 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي ليلى عن الحكم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم، حضرت ابراہیم، حضرت شعبی اور حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر مرض الوفات میں کوئی شخص کسی وارث کے لئے قرض کا اقرار کرے تو گواہی کے بغیر جائز نہیں اور اگر غیر وارث کے لئے کیا تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22003، ترقيم محمد عوامة 21138)
حدیث نمبر: 21139 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (١) حدثنا حماد بن سلمة عن قتادة عن ابن (أذينة) (٢) في الرجل يقر لوارث بدين، قال: لا يجوز.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن اذینہ فرماتے ہیں کہ وارث کے لئے قرضہ کا اقرار جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22007، ترقيم محمد عوامة 21139)
حدیث نمبر: 21140 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: لا يجوز إقرار المريض (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مریض کا اقرار جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22008، ترقيم محمد عوامة 21140)
حدیث نمبر: 21141 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب قال: حدثنا حماد بن سلمة عن قيس بن سعد عن عطاء في رجل أقر لوارث بدين، قال: جائز.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وارث کے لئے قرض کا اقرار جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22009، ترقيم محمد عوامة 21141)
حدیث نمبر: 21142 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز بن عبيد اللَّه عن الشعبي عن شريح أنه كان يجيز اعتراف الرجل عند موته بالدين لغير وارث، ولا (يجيزه) (١) لوارث إلا ببينة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ موت کے وقت غیر وارث کے لئے قرض کا اقرار جائز ہے لیکن وارث کے لئے بغیر گواہی کے جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22010، ترقيم محمد عوامة 21142)
حدیث نمبر: 21143 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٠١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر بن أيوب الموصلي عن جعفر عن ميمون قال: إذا أقر الرجل بدين في مرضه فأرى أن يجوز عليه؛ لأنه لو أقر به وهو صحيح (جاز) (١) (وأصدق) (٢) ما يكون عند موته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرض میں قرض کا اقرار کرے تو جائز ہے، کیونکہ اگر حالت صحت میں کرتا تو بھی جائز ہوتا اور جب حالت مرض میں کررہا ہے تو بطریقِ اولیٰ جائز ہونا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22011، ترقيم محمد عوامة 21143)