☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اجیر(کرائے پر کام کرنے والا) نقصان کی صورت میں ضامن ہوگا یا نہیں ہوگا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اجیر(کرائے پر کام کرنے والا) نقصان کی صورت میں ضامن ہوگا یا نہیں ہوگا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 20859 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧١٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن القاسم أن عليًا وشريحًا كانا يضمنان الأجير] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت شریح اجیر کو ضامن قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21710، ترقيم محمد عوامة 20859)
حدیث نمبر: 20860 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن (١) سماك عن (ابن) (٢) عبيد (ابن) (٣) الأبرص أن عليا ضمن (نجارا) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بڑھئی کو ضامن قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21711، ترقيم محمد عوامة 20860)
حدیث نمبر: 20861 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن حصين الحارثي عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: من (أخذ أجرًا) (١) فهو ضامن (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس نے مزدوری لی وہ ضامن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21712، ترقيم محمد عوامة 20861)
حدیث نمبر: 20862 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن حجاج عن الحكم عن علي مثله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21713، ترقيم محمد عوامة 20862)
حدیث نمبر: 20863 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن خالد الأحول عن عبد اللَّه بن عتبة بن مسعود قال: الأجير مضمون له أجره ضامن لما استودع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ اجیر کو اس کی اجرت کی ضمانت دی جائے گی اور وہ اپنے پاس موجود چیز کا بھی ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21714]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21714، ترقيم محمد عوامة 20863)
حدیث نمبر: 20864 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: إذا أخذ الأجير المشترك شيئا ضمن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب اجیر مشترک نے کوئی چیز لی تو وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21715]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21715، ترقيم محمد عوامة 20864)
حدیث نمبر: 20865 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن يزيد قال: كان إذا اشترى الشيء استأجر له من يحمله، قال الحكم: يضمن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ جب اس نے کوئی چیز خریدی تو وہ اس سے اجر لے گا جس نے کام کرایا ہے اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21716]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21716، ترقيم محمد عوامة 20865)
حدیث نمبر: 20866 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة عن منصور عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد بنحو من حديث وكيع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21717]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21717، ترقيم محمد عوامة 20866)
حدیث نمبر: 20867 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر السمان عن ابن عون عن محمد أنه كان لا يضمن الاجير إلا من (تضييع) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد صرف نقصان کی صورت میں اجیر کو ضامن قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21718، ترقيم محمد عوامة 20867)
حدیث نمبر: 20868 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين قال: (كل) (١) أجير أخذ أجرا فهو ضامن إلا من عدو مكابر أو أجير يده مع يدك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ہر وہ اجیر جو اجرت لے وہ ضامن ہے، البتہ دشمن اور وہ اجیر ضامن نہیں جس کا ہاتھ تیرے ہاتھ کے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21719]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21719، ترقيم محمد عوامة 20868)
حدیث نمبر: 20869 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: ليس على أجير المشاهرة (١) ضمان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مشاہرہ والے اجیر پر ضمان لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21720، ترقيم محمد عوامة 20869)
حدیث نمبر: 20870 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن ابن سيرين (عن شريح) (١) أنه كان لا يضمن الملاح غرقا ولا (حرقا) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح ملاح کو کشتی کے ڈوب جانے یا جل جانے کی صورت میں ضامن قرار نہیں دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21721، ترقيم محمد عوامة 20870)
حدیث نمبر: 20871 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا حسن عن مطرف عن صالح بن (دينار) (١) أن عليًا ﵁ كان (٢) يضمن الأجير المشترك (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اجیر مشترک کو ضامن قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21722، ترقيم محمد عوامة 20871)
حدیث نمبر: 20872 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع نا الأعمش عن أبي الهيثم (العطار) (١) قال: استاجرت حمالا يحمل لي شيئا فكسره، فخاصمته إلى شريح فضمنه وقال: إنما استأجرك لتبلغه ولم يستأجرك لتكسره.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہیثم عطار کہتے ہیں کہ میں نے ایک مزدور کو کرائے پر لیا کہ وہ میرا بوجھ اٹھائے، اس نے میرا سامان توڑ دیا، میں اس کا مقدمہ لے کر حضرت شریح کی عدالت میں گیا تو انہوں نے اسے ضامن قرار دیا اور فرمایا کہ انہوں نے تمہیں اس لئے اجرت پر لیا تھا تاکہ تم سامان پہنچاؤ اس لئے نہیں لیا تھا کہ تم اسے توڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21723، ترقيم محمد عوامة 20872)
حدیث نمبر: 20873 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧٢٤ - حدثنا أبو بكر (١) قال: حدثنا [وكيع قال: حدثنا] حسن بن صالح عن زهير العبسي أن رجلا استأجر رجلا يعمل على بعير فضربه ففقأ عينه فخاصمه إلى شريح فضمنه وقال: إنما استأجرك لتصلح ولم يستأجرك لتفسد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہیر عنسی کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو اونٹ پر کام کرنے کے لئے کرائے پر لیا، اس نے اونٹ کو ایسا مارا کہ اس کی آنکھ پھوڑ دی، وہ آدمی اس کا مقدمہ لے کر حضرت شریح کی عدالت میں گیا تو حضرت شریح نے اسے ضامن قرار دیا اور فرمایا کہ تمہیں کام سنوارنے کے لئے اس نے مزدوری پر رکھا تھا کام بگاڑنے کے لئے نہیں رکھا تھا! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21724، ترقيم محمد عوامة 20873)