☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس چیز کے اندر بیعِ سلف کا بیان جو لوگوں کے پاس نہ ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اس چیز کے اندر بیعِ سلف کا بیان جو لوگوں کے پاس نہ ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 20854 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: (١) يكره ⦗٣٧٨⦘ السلف (في الشيء) (٢) الذي ليس (له) (٣) في أيدي الناس (أصل) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس چیز میں بیع سلف کو مکروہ قرار دیتے تھے جس کی اصل لوگوں کے پاس موجود نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21702، ترقيم محمد عوامة 20854)
حدیث نمبر: 20855 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن أبي زائدة عن يحيى بن سعيد عن نافع قال: كان ابن عمر إذا سئل عن الرجل يبتاع من الرجل شيئا إلى أجل وليس عنده أصله، لا يرى به بأسا (١) ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا جاتا کہ ایک آدمی کسی آدمی سے ایک مدت تک کسی چیز کا معاملہ کرتا ہے حالانکہ لوگوں کے پاس اس کی اصل موجود نہیں تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ وہ فرماتے کہ اس میں کوئی حرج نہیں، حضرت یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب اس کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21703، ترقيم محمد عوامة 20855)
حدیث نمبر: 20856 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن عكرمة أنه كان (يكره) (١) السلف إلا في (الشيء) (٢) عنده (أصله) (٣) ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ صرف اس چیز میں بیع سلف کو جائز قرار دیتے تھے جس کی اصل موجود نہ ہو ورنہ مکروہ سمجھتے تھے، حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت طاوس کے حوالے سے بھی یہی بتایا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21705، ترقيم محمد عوامة 20856)
حدیث نمبر: 20857 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن هشام عن الحسن أنه كان لا يرى بأسا بالسلف إلى أجل معلوم، كان أصله عنده أو لم يكن،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن معلوم مدت میں بیع سلف کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے خواہ اس کی اصل اس کے پاس ہو یا نہ ہو، حضرت محمد صرف اس چیز میں بیع سلف کو درست سمجھتے تھے جس کی اصل بائع کے پاس موجود ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21707، ترقيم محمد عوامة 20857)
حدیث نمبر: 20858 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٧٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن أبي زائدة عن ابن سالم عن الشعبي ⦗٣٧٩⦘ قال: (لا) (١) (تسلم) (٢) في شيء إلا و (منه) (٣) شيء [في أيدي (الناس) (٤) ] (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بیع سلم صرف اس چیز میں کی جاسکتی ہے جس کی نظیر لوگوں کے پاس موجود ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21709، ترقيم محمد عوامة 20858)