☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی دوسرے آدمی سے کوئی چیز خریدے اور کہے: اگر ادھار کے ساتھ ہو تو اتنے کی اور اگر نقد ہو تو اتنے کی، اس صورت کاکیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← ایک آدمی دوسرے آدمی سے کوئی چیز خریدے اور کہے: اگر ادھار کے ساتھ ہو تو اتنے کی اور اگر نقد ہو تو اتنے کی، اس صورت کاکیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 20826 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن (زكريا) (١) بن أبي زائدة عن أشعث عن عكرمة عن ابن عباس قال: لا بأس أن يقول للسلعة: هي بنقد بكذا وبنسيئة (بكذا) (٢) ولكن لا يفترقا إلا عن رضا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر بیچنے والا سامان کے بارے میں یوں کہے کہ یہ نقد اتنے کا اور ادھار اتنے کا ہے تو اس میں کچھ حرج نہیں، البتہ جدائی کے وقت رضامندی کا ہونا ضروری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21672، ترقيم محمد عوامة 20826)
حدیث نمبر: 20827 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) أبو الأحوص عن سماك عن أبي عبيدة أو عن عبد الرحمن بن عبد اللَّه عن ابن مسعود قال: صفقتان في صفقة ربا (إلا) (٢) أن يقول الرجل: إن كان بنقد فبكذا، (و) (٣) إن كان (بنسيئة) (٤) فبكذا (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک معاملے میں دو معاملے سود ہیں، البتہ اگر آدمی یوں کہے کہ نقد اتنے کی اور ادھار اتنے کی تو یہ درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21673، ترقيم محمد عوامة 20827)
حدیث نمبر: 20828 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا سفيان عن سماك عن عبد الرحمن بن عبد اللَّه عن أبيه بمثله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21674، ترقيم محمد عوامة 20828)
حدیث نمبر: 20829 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا الثقفي عن أيوب عن محمد أنه كان يكره أن يستام الرجل بالسلعة (يقول) (١) : هي بنقد بكذا و (بنسيئة) (٢) بكذا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی سامان کے بارے میں یوں کہے کہ نقد اتنے کا اور ادھار اتنے کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21675، ترقيم محمد عوامة 20829)
حدیث نمبر: 20830 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٧٦ - حدثنا أبو بكر (١) قال: نا أبو داود عن زمعة عن الزهري عن سعيد ابن المسيب أنه سمعه ينهى عن البيعتين (تحويهما) (٢) الصفقة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب نے ایسی دو بیعات کرنے سے منع کیا ہے جو ایک معاملے پر مشتمل ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21676، ترقيم محمد عوامة 20830)
حدیث نمبر: 20831 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا (حفص) (١) بن غياث عن ليث عن طاوس إنه سمعه قال: لا بأس به إذا أخذه على أحد النوعين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اس صورت میں اگر دو قسموں میں سے ایک کو لے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21677، ترقيم محمد عوامة 20831)
حدیث نمبر: 20832 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٧٨ - [حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن ليث عن طاوس] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس بات میں کچھ حرج نہیں کہ آدمی یوں کہے کہ یہ کپڑا نقد اتنے کا اور ادھار اتنے کا ہے اور ان دونوں میں سے ایک معاملے کو قائم رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21678، ترقيم محمد عوامة 20832)
حدیث نمبر: 20833 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن أبي زائدة عن عبد الملك عن عطاء في رجل اشترى (بيعا) (١) ثم قال: ليس عندي (٢) هذا، أشتريه بالنسيئة، قال: إذا ⦗٣٧٣⦘ (تتاركا البيع) (٣) اشتراه إن شاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی چیز کو خریدے اور پھر کہے کہ میرے پاس اس کی قیمت نقد نہیں، میں اس کو ادھار پر خریدتا ہوں پھر اگر وہ دونوں پہلی بیع کو ختم کردیں تو وہ چاہے تو ادھار کے ساتھ خرید سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21680، ترقيم محمد عوامة 20833)
حدیث نمبر: 20834 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن أبي زائدة عن محمد بن (عمرو) (١) عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من باع بيعتين في بيعة فله أوكسهما أو الربا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے ایک بیع میں دو بیعات کیں اس کے لئے ان دونوں میں سے کم مالیت والی ہے وگرنہ وہ سود ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21681، ترقيم محمد عوامة 20834)
حدیث نمبر: 20835 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل عن داود عن عمرو بن شعيب (أن) (١) جده كان إذا بعث تجارة نهاهم عن شرطين في بيع (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بن عاص رضی اللہ عنہ جب تجارتی قافلہ بھیجتے تو انہیں ایک بیع میں دو شرطیں لگانے سے منع فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21682، ترقيم محمد عوامة 20835)
حدیث نمبر: 20836 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٦٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا هاشم بن القاسم قال: (نا) (١) شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الرجل يشتري من الرجل الشيء فيقول: إن كان بنقد فبكذا، وإن كان إلى أجل فبكذا، قال: (لا بأس) (٢) إذا انصرف على أحدهما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص چیز خریدتے ہوئے کہے کہ نقد اتنے کی اور ادھار اتنے کی تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، جب اس نے جدائی سے پہلے ایک معاملے کو اختیار کرلیا، حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ حضرت مغیرہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب وہ دونوں میں سے ایک بات پر راضی ہوکر جدا ہوں تو حضرت ابراہیم بھی اس میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21683، ترقيم محمد عوامة 20836)