☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی کو بیچنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جن حضرات کے نزدیک رضاعی بھائی کو بیچنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 20728 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٦٩ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي وأبو داود الطيالسي (عن) (١) هشام الدستوائي عن قتادة عن جابر بن زيد أنه كان يكره أن يبيع الرجل أخاه من الرضاعة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رضاعی بھائی کے بیچنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21569، ترقيم محمد عوامة 20728)
حدیث نمبر: 20729 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٧٠ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه قال: في (أخيه) (١) وجدّتِه من الرضاعة (فكره) (٢) (بيعهما) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن نے رضاعی بہن اور رضاعی دادی بیچنے کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21570، ترقيم محمد عوامة 20729)
حدیث نمبر: 20730 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٧١ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن عمران (القطان) (١) قال: سمعت الحسن وسئل عنه فكرهه،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے رضاعی بھائی کو بیچنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ حضرت قتادہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت جابر بن زید کی رائے بھی یہی تھی اور حضرت ابراہیم نخعی فرماتے تھے کہ اگر چاہے تو بیچ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21571، ترقيم محمد عوامة 20730)
حدیث نمبر: 20731 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٧٤ - حدثنا معتمر عن هشام عن الحسن أنه كره أن (يبيع) (١) أخاه من الرضاعة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رضاعی بھائی کو بیچنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21574، ترقيم محمد عوامة 20731)
حدیث نمبر: 20732 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٧٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن علقمة قال: جاء رجل إلى عبد اللَّه فقال: إن جاريتي أرضعت (ابني) (١) (أفأبيعها) (٢) قال: فقال عبد اللَّه: لوددت أنه أخرجها إلى السوق فقال: من يشتري مني أم ولدي (فكأنه) (٣) كرهه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبدا للہ سے سوال کیا کہ میری باندی نے میرے بیٹے کو دودھ پلایا ہے، کیا میں ا س باندی کو بیچ سکتا ہوں؟ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اس بات پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ بات کتنی عجیب ہوگی کہ تم اسے بازار لے جاؤ اور آواز لگاؤ کہ مجھ سے میرے بچے کی ماں کون خریدے گا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21575، ترقيم محمد عوامة 20732)