☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک مالک کی اجازت کے بغیر نہیں کھا سکتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جن حضرات کے نزدیک مالک کی اجازت کے بغیر نہیں کھا سکتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 20694 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٣٥ - حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن أبي عبد الرحمن مولى سعد قال: نزلنا إلى (جانب) (١) حائط دهقان، فقال (لي) (٢) سعد: إن سرك أن (تكون) (٣) مسلما حقا فلا تصيبن منه شيئا، وأعطاني درهما وقال: (اشتر) (٤) ببعضه (تمرا) (٥) (أو غداء) (٦) و (ببعضه علفا) (٧) (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبدا لرحمن کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نے ایک باغ کی دیوار کے ساتھ پڑاؤ ڈالا تو حضرت سعد نے مجھ سے فرمایا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ تم حقیقی مسلمان بن جاؤ تو اس میں سے کچھ نہ لینا، پھر انہوں نے مجھے ایک درہم دیا اور فرمایا کہ اس کے کچھ حصے سے پھل اور کھانا اور دوسرے سے چارہ خرید لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21535، ترقيم محمد عوامة 20694)
حدیث نمبر: 20695 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٣٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن ابن عباس قال: (إذا) (١) مررت بنخل أو نحوه وقد أحيط عليه حائط فلا (تدخله) (٢) إلا بإذن صاحبه، وإذا مررت به في فضاء الأرض فكل ولا (تحمل) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر تم کھجوروں وغیرہ کے پاس سے گزرو جس کے اردگرد باڑ ہو تو اس کے مالک کی اجازت کے بغیر ا س میں داخل مت ہو، اور جب کھلے باغ کے پاس سے گزرو تو اس میں سے کھالو اور ساتھ مت لے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21536، ترقيم محمد عوامة 20695)
حدیث نمبر: 20696 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٣٧ - حدثنا كثير بن هشام (عن) (١) جعفر بن (برقان) (٢) قال: نا يزيد بن الأصم قال: (تلقيت) (٣) عائشة (وهي مقبلة من مكة) (٤) أنا وابن (لطلحة) (٥) بن (عبيد اللَّه) (٦) وهو ابن أختها وقد كنا (وقعنا) (٧) في حائط من حيطان المدينة، فأكلنا منه، فبلغها ذلك فأقبلت على ابن أختها تلومه (وتعذله) (٨) ، ثم أقبلت علي فوعظتني موعظة بليغة (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن عاصم کہتے ہیں کہ میں اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کا بیٹا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملے، جب وہ مکہ سے واپس آرہی تھیں، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے ہیں۔ ہم نے ایک باغ کی دیوار کے ساتھ پڑاؤڈالا اور اس باغ کے پھل کھائے، جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس کی خبر پہنچی تو آپ نے بھانجے کو ڈانٹا اور پھر مجھے بھی خوب نصیحت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21537، ترقيم محمد عوامة 20696)
حدیث نمبر: 20697 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٣٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: لا تأكل من الثمرة إلا بالثمن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ تم پھل قیمت دے کر ہی کھا سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21538، ترقيم محمد عوامة 20697)
حدیث نمبر: 20698 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٣٩ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) سفيان عن إبراهيم بن عبد الأعلى الجعفي عن سعيد بن جبير قال: لا تأكل من الثمرة إلا باذن أهلها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ پھل مالک کی اجازت سے کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21539، ترقيم محمد عوامة 20698)
حدیث نمبر: 20699 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٤٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أنا) (١) سعيد عن قتادة عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان لا (يحتمى) (٢) الثمرة إذا لم يكن لها حائط، (ولا يأكل من الحائط) (٣) إلا باذن (أهله) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر پھلوں کے گرد باڑ نہ ہو تو انہیں ممنوع نہیں سمجھا جائے گا اور اگر باڑ ہو تو مالک کی اجازت سے ہی کھایا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21540، ترقيم محمد عوامة 20699)
حدیث نمبر: 20700 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٤١ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) فضيل بن غزوان عن عبد الرحمن بن حازم (قال) (٢) : (سألت) (٣) مجاهدًا عما يسقط من الشجر، (فقال) (٤) : دعه للسباع وللطير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن حازم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے گر جانے والے پھلوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسے درندوں اور پرندوں کے لیے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21541، ترقيم محمد عوامة 20700)
حدیث نمبر: 20701 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٤٢ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) سفيان عن جابر عن نافع عن ابن عمر أنه كره اللقاط (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے گرے پڑے پھلوں کے کھانے کے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21542، ترقيم محمد عوامة 20701)