☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص باندی خریدنا چاہے تو کیا اسے چھو سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اگر کوئی شخص باندی خریدنا چاہے تو کیا اسے چھو سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 20610 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٤٨ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: كنت مع ابن عمر أمشي في السوق فإذا نحن بناس من (النخاسين) (١) قد اجتمعوا على جارية (يقلبونها) (٢) ، فلما ⦗٣١٠⦘ رأوا (ابن عمر) (٣) تنحوا و (قالوا) (٤) : ابن عمر قد جاء، فدنا منها ابن عمر فلمس شيئا من (جسدها) (٥) (و) (٦) (قال: أين) (٧) أصحاب هذه الجارية، (إنما) (٨) هي سلعة (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ غلام فروشوں کے ایک بازار سے گزرا۔ وہاں کچھ لوگ ایک باندی کے پاس کھڑے اس کا بوسہ لے رہے تھے۔ جب انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما آگئے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس باندی کے پاس گئے اور اسے چھوا پھر فرمایا کہ اس باندی کے مالک کہاں ہیں یہ تو ایک سامان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21448، ترقيم محمد عوامة 20610)
حدیث نمبر: 20611 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٤٩ - حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه عن نافع عن (ابن) (١) عمر أنه كان إذا أراد أن يشتري (الجارية) (٢) وضع (يده) (٣) على أليتيها وبين (فخذيها) (٤) (و) (٥) ربما كشف عن ساقيها (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کوئی باندی خریدنے کا ارادہ کرتے تو اپنا ہاتھ اس کے جسم کے مختلف حصوں پر رکھتے اور بعض اوقات اس کی پنڈلی سے کپڑا اٹھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21449، ترقيم محمد عوامة 20611)
حدیث نمبر: 20612 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٥٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبيد المكتب عن إبراهيم عن رجل من أصحاب عبد اللَّه أنه قال: ما أبالي (مسستها) (١) أو (مسست) (٢) هذا الحائط.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے لیے اسے چھونا اور اس دیوار کو چھونا ایک جیسا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21450، ترقيم محمد عوامة 20612)
حدیث نمبر: 20613 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٥١ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه (بن) (١) حبيب عن أبي جعفر أنه (٢) ساوم بجارية فوضع يده على (ثدييها) (٣) وصدرها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر نے ایک باندی کا معاملہ کیا پھر اس کے سینے اور پستان کو ہاتھ لگایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21451، ترقيم محمد عوامة 20613)
حدیث نمبر: 20614 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٥٢ - حدثنا ابن مبارك عن الأوزاعي قال: سمعت عطاء وسئل عن الجواري التي يبعن بمكة فكره النظر إليهن إلا لمن (يريد) (١) أن يشتري.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مکہ میں فروخت کی جانے والی باندیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ انہیں دیکھنا صرف ان کے لیے جائز ہے جو خریدنا چاہتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21452، ترقيم محمد عوامة 20614)
حدیث نمبر: 20615 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٥٣ - حدثنا أزهر السمان عن ابن عون قال: كان محمد إذا بعث إليه (بالجارية) (١) ينظر إليها كشف (٢) ساقيها وذراعيها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد کو جب کوئی باندی دیکھنے کے لیے بھیجی جاتی تھی تو وہ صرف اس کی پنڈلیاں اور بازو دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21453، ترقيم محمد عوامة 20615)
حدیث نمبر: 20616 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٥٤ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أن صديقا له (أسود) (١) كتب (إليه) (٢) أن يشتري له جارية، ففعل فعاب شيئًا من ساق الجارية، قال: فبلغ ذلك الأسود من قوله فقال: ما أحب أني نظرت إلى ساقيها ولا (أنّ لي) (٣) كذا وكذا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کا ایک سیاہ فام دوست تھا۔ انہوں نے اسے لکھا کہ ان کے لیے ایک باندی خریدے اس نے باندی خریدی لیکن اس کی پنڈلی انہیں پسند نہ آئی۔ یہ بات اس دوست کو معلوم ہوئی توا س نے کہا کہ اس کی پنڈلی دیکھنا مجھے پسند نہ ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21454، ترقيم محمد عوامة 20616)
حدیث نمبر: 20617 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٥٥ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن حكيم الأثرم عن أبي تميمة عن أبي موسى أنه خطبهم فقال: لا أعلم رجلا اشترى جارية فنظر إلى ما دون ⦗٣١٢⦘ (الحاوية) (١) وإلى ما فوق الركبة إلا عاقبته (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیا جس میں فرمایا کہ اگر مجھے معلوم ہوا کہ کسی شخص نے باندی خریدتے ہوئے اسے سینے سے نیچے یا گھٹنوں سے اوپر سے دیکھا ہے تو میں اسے سزا دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21455، ترقيم محمد عوامة 20617)