☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 20550 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٨٥ - حدثنا شريك بن عبد اللَّه (عن إبراهيم بن مهاجر) (١) عن إبراهيم قال: كان (خباب) (٢) (قينا) (٣) ، وكان ربما اشترى السيف المحلى بالورق وربما ذكر المصحف (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت خباب لوہار تھے وہ بعض اوقات چاندی چڑھی تلواریں خریدتے تھے۔ اور کبھی مصحف کا ذکر بھی کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21385، ترقيم محمد عوامة 20550)
حدیث نمبر: 20551 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٨٦ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن حصين عن الشعبي قال: لا بأس أن يشتري السيف المحلى (بالدراهم) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ دراہم کے بدلے زیور سے آراستہ تلوار خریدنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21386، ترقيم محمد عوامة 20551)
حدیث نمبر: 20552 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٨٧ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحسن قال: لا بأس أن ⦗٢٩٧⦘ يشتري السيف المفضض (بالتأخير) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ چاندی چڑھی تلوار تاخیری ادائیگی کے ساتھ خریدنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21387، ترقيم محمد عوامة 20552)
حدیث نمبر: 20553 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٨٨ - حدثنا حفص عن أشعث عن ابن سيرين أنه كرهه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21388، ترقيم محمد عوامة 20553)
حدیث نمبر: 20554 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٨٩ - حدثنا وكيع عن محمد بن عبد اللَّه عن أبي قلابة عن أنس قال: أتانا كتاب عمر ونحن بأرض فارس أن لا تبيعوا (السيوف) (١) فيها حلقة فضة (بالدراهم) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم ارض فارس میں تھے۔ ہمارے پاس حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ جس تلوار کا حلقہ چاندی کا ہو اسے دراہم کے بدلے مت بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21389، ترقيم محمد عوامة 20554)
حدیث نمبر: 20555 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٩٠ - حدثنا ابن مبارك عن سعيد بن (يزيد) (١) قال: سمعت خالد بن أبي عمران يحدث عن (حنش) (٢) عن فضالة بن عبيد قال: أُتي (النبي) (٣) صلى الله عليه و آله وسلم يوم (خيبر) (٤) بقلادة فيها خرز معلقة بذهب ابتاعها رجل بتسعة دنانير أو (بسبعة) (٥) فأتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فذكر ذلك له، فقال: (٦) لا، حتى (تميز) (٧) (ما) (٨) بينهما فقال: إنما أردت الحجارة. قال: لا، حتى (تميز ما) (٩) بينهما. (قال: فرده حتى ميز ما بينهما) (١٠) (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضالہ بن عبید فرماتے ہیں کہ غزوہ خیبر میں حضور 5 کے پاس ایک ہار لایا گیا جس میں پتھروں کے ساتھ سونا لگا ہوا تھا۔ ایک آدمی نے اسے نو یا سات دینار کا خریدا۔ جب وہ حضور 5 کے اپس آیا اور ساری بات عرض کی، تو آپ نے فرمایا کہ تمہارے لیے اسے خریدنا اس وقت تک درست نہیں جب تک فرق نہ کرلو۔ اس نے کہا کہ میں نے تو پتھروں کا ارادہ کیا تھا۔ حضور 5 نے یہ فرمایا کہ یہ بیع اس وقت تک درست نہیں جب تک دونوں کے درمیان فرق نہ کرلو۔ پھر اس آدمی نے دوبارہ واپس کیا اور تمیز کرنے کے بعد خریدا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21390، ترقيم محمد عوامة 20555)
حدیث نمبر: 20556 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٩١ - حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي قال: سئل شريح عن قوس ذهب فيه فصوص، قال: (ينزع) (١) الفصوص، ثم (يباع) (٢) الذهب وزنا بوزن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک سونے کی کمان بیچی جائے جس میں نگینے لگے ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نگینے اتار کر سونے کو وزن کے برابر بیچا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21391، ترقيم محمد عوامة 20556)
حدیث نمبر: 20557 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٩٢ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا تباع المنطقة المحلاة والسيف المحلى (بنسيئة) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سونا چڑھی کسی چیز یا تلوار کو ادھار کے ساتھ نہیں بیچ سکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21392، ترقيم محمد عوامة 20557)
حدیث نمبر: 20558 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٩٣ - حدثنا عثمان بن مطر عن هشام عن ابن سيرين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین اور حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ چاندی چڑھی تلوار، چاندی چڑھی طشتری اور چاندی چڑھے پیالے کو دراہم کے بدلے بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21393، ترقيم محمد عوامة 20558)
حدیث نمبر: 20559 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٩٥ - (حدثنا عبد الأعلى) (١) بن عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يكره أن يشتري السيف المحلى بفضة (٢) يقول: (اشتره) (٣) بالذهب يدا بيد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری زیور چڑھی تلوار کی بیع کو چاندی کے بدلے مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ سونے کو برابر سرابر خریدو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21395، ترقيم محمد عوامة 20559)
حدیث نمبر: 20560 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٩٦ - حدثنا ابن مهدي عن سعيد بن عبد الرحمن قال: سألت (سليمان) (١) ابن موسى عن السيف المحلى بالفضة فقال: لا بأس به،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے سلیمان بن موسیٰ سے زیور چڑھی تلوار کی بیع کو چاندی کے بدلے کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں اور حضرت مکحول نے فرمایا کہ باندی کو بھی تو زیور کے ساتھ ہی فروخت کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21396، ترقيم محمد عوامة 20560)
حدیث نمبر: 20561 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٩٨ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن السيف (المحلى) (١) يباع بالدرهم فقال: لا بأس به،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے زیور چڑھی تلوار کی بیع چاندی کے بدلے کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں اور حضرت حکم نے فرمایا کہ اگر دراہم زیور سے زیادہ ہوں تو کچھ حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21398، ترقيم محمد عوامة 20561)
حدیث نمبر: 20562 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٠٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمارة بن أبي حفصة عن المغيرة بن (حنين) (١) قال: (سئل علي) (٢) عن جامات (من) (٣) ذهب (مخلوطات) (٤) بفضة؛ أتباعُ بالفضة؟ قال: فقال هكذا برأسه، أي لا (بأس) (٥) به (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن حنین فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ ایسی چیز جس میں سونا اور چاندی ہو کیا اسے صرف چاندی کے بدلے فروخت کیا جاسکتا ہے انہوں نے سر کے اشارے سے اس کی اجازت دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21400، ترقيم محمد عوامة 20562)
حدیث نمبر: 20563 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٠١ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب أن محمدًا كان يكره شراء السيف المحلى إلا بعرض.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے زیور چڑھی تلوار کی بیع کو صرف عرض (نقدین کے علاوہ پر چیز) کے ساتھ جائز قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21401، ترقيم محمد عوامة 20563)
حدیث نمبر: 20564 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٠٢ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم أنه كان لا يرى بأسا إذا كان الثمن أكثر من الحلية، ويكرهه إذا كان الثمن أقل من الحلية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ثمن زیور سے زیادہ ہو تو کوئی حرج نہیں اور اگر کم ہو تو مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21402، ترقيم محمد عوامة 20564)
حدیث نمبر: 20565 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٠٣ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن سعيد بن (أبي عروبة) (١) (وغيره) (٢) أن ⦗٣٠٠⦘ الحسن كان لا يرى (بأسا) (٣) باشتراء السيف المحلى (والخاتم) (٤) بالدرهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن زیور چڑھی تلوار اور انگوٹھی کی بیع دراہم کے بدلے کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21403، ترقيم محمد عوامة 20565)
حدیث نمبر: 20566 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٠٤ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن يزيد الدالاني عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: كنا نبيع السيف المحلى بالفضة و (نشتريه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ ہم زیور چڑھی تلوار کو چاندی کے بدلے خریدا اور بیچا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21404، ترقيم محمد عوامة 20566)
حدیث نمبر: 20567 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٠٥ - حدثنا وكيع عن (إسرائيل) (١) عن عبد الأعلى عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: لا بأس (ببيع) (٢) السيف المحلى (بالدراهم) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ زیور چڑھی تلوار کو دراہم کے بدلے بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21405، ترقيم محمد عوامة 20567)