☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک قبضے سے پہلے صدقہ و زکوۃ معتبر نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جن حضرات کے نزدیک قبضے سے پہلے صدقہ و زکوۃ معتبر نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 20494 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٢٥ - حدثنا عبد اللَّه بن المبارك عن معمر عن الزهري قال: تصدق رجل بمائة دينار على ابنه، وهما شريكا (ن) (١) ، والمال في (يدي) (٢) (ابنه) (٣) . قال: لا ⦗٢٨١⦘ يجوز حتى (يحوزها) (٤) ، قضى أبو بكر وعمر: (أنه) (٥) إن لم (يحز) (٦) فلا شيء له (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو ایک سو دینار صدقہ میں دیئے۔ وہ دونوں شریک تھے اور مال بیٹے کے سامنے تھا۔ تو یہ صدقہ اس وقت تک درست نہیں جب تک وہ قبضہ نہ کرلے۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے کہ اگر ا س نے قبضہ نہ کیا تو اسے کچھ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21325، ترقيم محمد عوامة 20494)
حدیث نمبر: 20495 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٢٦ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن عبد الرحمن (بن) (١) عبد القارئ قال: قال عمر: ما بال رجال (ينحلون) (٢) أولادهم (نحلا) (٣) ، فإذا مات (ابن) (٤) (أحدهم) (٥) قال: مالي وفي يدي، وإذا مات هو قال: قد كنت (نحلته) (٦) ولدي، (٧) لا (نحلة) (٨) إلا (نحلة) (٩) (يحوزها) (١٠) (الولد دون الوالد) (١١) (١٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کو کیا ہوا کہ وہ اپنی خوشی سے اولاد کو مال دیتے ہیں لیکن جب ان میں سے کسی کا انتقال ہوجاتا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ میرا مال ہے اور میرے قبضے میں ہے۔ کہ جب وہ مرجاتا ہے تو کہتا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو خوشی سے دیا تھا۔ خوشی سے دیا ہوا مال وہی ہوتا ہے جس پر اولاد یا باپ قبضہ کرلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21326، ترقيم محمد عوامة 20495)
حدیث نمبر: 20496 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٢٧ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن سعيد قال: شكى ذلك إلى عثمان أن الولد إذا كان صغيرا لا (يحوز) (١) ، فرأى أن أباه إذا وهب له و (أشهد) (٢) (جاز) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان سے شکایت کی گئی کہ چھوٹا بچہ مال پر قبضہ نہیں کرسکتا تو ان کی رائے یہ تھی کہ باپ جب ہبہ کر دے اور گواہی دے تو وہ قبضہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21327، ترقيم محمد عوامة 20496)
حدیث نمبر: 20497 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٢٨ - حدثنا أبو معاوية عن عيسى بن (المسيب) (١) عن الشعبي عن عثمان أنه قال: لا (تجوز) (٢) الصدقة حتى (تقبض) (٣) (إلا) (٤) (الصبي) (٥) بين أبويه، فإن (قبضهما) (٦) له قبض (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ بغیر قبضہ کے صدقہ نہیں ہوتا سوائے اس بچے کے جو ماں باپ کے ساتھ ہو، ماں باپ کا قبضہ اس کا قبضہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21328، ترقيم محمد عوامة 20497)
حدیث نمبر: 20498 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٢٩ - حدثنا ابن مبارك عن حجاج قال: سمعت الشعبي يقول: لا (تجوز) (١) الصدقة حتى (تقبض) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بغیر قبضے کے صدقہ نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21329، ترقيم محمد عوامة 20498)
حدیث نمبر: 20499 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٣٠ - حدثنا ابن مبارك عن إسماعيل عن الشعبي مثله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21330، ترقيم محمد عوامة 20499)
حدیث نمبر: 20500 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٣١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (أبي) (١) حصين عن شريح قال: لا تجوز الصدقة حتى (تقبض) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ بغیر قبضہ کے صدقہ نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21331، ترقيم محمد عوامة 20500)
حدیث نمبر: 20501 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٣٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن القاسم قال: كان معاذ وشريح يقولان: لا تجوز الصدقة حتى (تقبض) (١) إلا (الصبي) (٢) (بين) (٣) أبويه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ اور حضرت شریح فرماتے ہیں کہ بغیر قبضہ کے صدقہ نہیں ہوتا سوائے اس بچے کے جو ماں باپ کے ساتھ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21332، ترقيم محمد عوامة 20501)
حدیث نمبر: 20502 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٣٣ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) همام عن قتادة (٢) عن النضر بن (أنس) (٣) قال: (نحلني) (٤) (أبي) (٥) نصف داره، فقال أبو (بردة) (٦) : (إن) (٧) (سرك) (٨) أن (تجوز) (٩) ذللث فاقبضه، فإن عمر بن الخطاب قضى في ⦗٢٨٤⦘ (الأنحال) (١٠) (أن) (١١) (ما) (١٢) قبض منه فهو جائز، وما لم يقبض منه فهو ميراث (١٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نضر بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے اپنا گھر اپنی خوشی سے دے دیا۔ ابو بردہ نے مجھ سے فرمایا کہ صدقہ کی تکمیل کے لیے ضروری ہے کہ تم اس پر قبضہ کرلو۔ کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے کہ خوشی سے دئیے گئے ہدیہ میں قبضہ ہو تو وہ جاری ہوتا ہے وگرنہ وہ میراث میں جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21333، ترقيم محمد عوامة 20502)
حدیث نمبر: 20503 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٣٤ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا فقالا: لا يجوز حتى يقبض.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ بغیر قبضہ کے صدقہ نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21334، ترقيم محمد عوامة 20503)
حدیث نمبر: 20504 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٣٥ - حدثنا حفص عن أشعث عن إبراهيم قال: إذا (علمت) (١) الصدقة فهي جائزة وإن لم (تقبض) (٢) ، فإذا قال: داري التي في مكان كذا وكذا أو غلامي، فهو جائز وإن لم يقبض.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب صدقہ کا علم ہو تو وہ نافذ ہوتا ہے خواہ اس پر قبضہ نہ ہو، اگر وصول کرنے والے نے کہا کہ فلاں جگہ میرا گھر ہے یا فلاں میرا غلام ہے تو یہ اس کا ہوگیا خواہ قبضہ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21335، ترقيم محمد عوامة 20504)
حدیث نمبر: 20505 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٣٦ - حدثنا حفص عن حجاج عن القاسم عن علي وعبد اللَّه قالا: إذا (علمت) (١) الصدقة فهي جائزة وإن لم تقبض (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ جب صدقہ کا علم ہو تو یہ جائز ہے خواہ قبضہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21336، ترقيم محمد عوامة 20505)
حدیث نمبر: 20506 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٣٧ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة أن أبا بكر كان (نحلها) (١) (جداد) (٢) عشرين وسقا، فلما حُضِر قال: لها: وددت أنك ⦗٢٨٥⦘ كنت (حزتيه) (٣) أو (جددتيه) (٤) ، وإنما هو اليوم مال الوارث (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے بیس وسق کی مقدار ایک ہدیہ دیا۔ جب ان کا وصال ہونے لگا تو انہوں نے فرمایا کہ بہتر تھا کہ تم اس پر قبضہ کرلیتیں کیونکہ اب وہ ورثاء کا مال بن گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21337، ترقيم محمد عوامة 20506)
حدیث نمبر: 20507 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٣٨ - حدثنا وكيع (قال) (١) : نا عيسى بن المسيب عن القاسم بن عبد الرحمن عن أبيه عن ابن مسعود قال: الصدقة إذا علمت قبضت أو لم تقبض (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب صدقہ کا علم ہوجائے تو ملکیت ثابت ہوجاتی ہے خواہ قبضہ ہو یا نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21338، ترقيم محمد عوامة 20507)
حدیث نمبر: 20508 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٣٩ - [حدثنا حفص عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس قال: لا تجوز الصدقة حتى (تقبض) (١) ] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قبضہ تک صدقہ ثابت نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21339، ترقيم محمد عوامة 20508)
حدیث نمبر: 20509 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٤٠ - حدثنا حفص عن حجاج عن فضيل عن إبراهيم قال: هي جائزة وإن لم (تقبض) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قبضہ کے بغیر بھی صدقہ ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21340، ترقيم محمد عوامة 20509)
حدیث نمبر: 20510 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٣٤١ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عمن حدثه عن ابن عباس قال: لا تجوز الصدقة حتى (تقبض) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قبضے کے بغیر صدقہ نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21341، ترقيم محمد عوامة 20510)