☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی نے کوئی چیز دیکھے بغیر خریدی تو جن حضرات کے نزدیک اسے رکھنے یاچھوڑنے کا اختیار ہو گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اگر کسی آدمی نے کوئی چیز دیکھے بغیر خریدی تو جن حضرات کے نزدیک اسے رکھنے یاچھوڑنے کا اختیار ہو گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 20338 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٥٩ - حدثنا (أبو بكر) (١) قال: نا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي فيمن اشترى شيئًا لم ينظر إليه كائنا (ما) (٢) كان، قال: هو بالخيار إن شاء أخذ وإن شاء ترك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے کوئی چیز دیکھے بغیر خرید لی تو اسے دیکھنے کے بعد اختیار ہے خواہ رکھے یا چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21159، ترقيم محمد عوامة 20338)
حدیث نمبر: 20339 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٦٠ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21160، ترقيم محمد عوامة 20339)
حدیث نمبر: 20340 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٦٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم مثله، وزاد فيه: وهو (بالخيار) (١) (وإن) (٢) (وجده) (٣) كما شرط (له) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مذکورہ مضمون میں یہ اضافہ منقول ہے کہ دیکھنے کے بعد اگر طے شدہ شرط کے مطابق ہو پھر بھی اختیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21162، ترقيم محمد عوامة 20340)
حدیث نمبر: 20341 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٦٣ - حدثنا (إسماعيل بن إبراهيم) (١) عن أيوب عن الحسن قال: من اشترى شيئًا لم (يره) (٢) فهو بالخيار إذا رآه،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی چیز دیکھے بغیر خرید لی تو دیکھنے کے بعد اس کے بارے میں اختیار ہے۔ حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اگر وہ بیان کردہ وصف کے مطابق تھی تو اب واپس نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21163، ترقيم محمد عوامة 20341)
حدیث نمبر: 20342 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٦٥ - [حدثنا هشيم عن يونس (و) (١) ابن عون عن ابن سيرين قال: إذا (وجده) (٢) كما وُصف (له) (٣) فهو جائز، ولا خيار له] (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر وہ چیز طے شدہ وصف کے مطابق نکلی تو واپس نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21165، ترقيم محمد عوامة 20342)
حدیث نمبر: 20343 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٦٦ - حدثنا هشيم عن إسماعيل بن أبي خالد عن (محمول) (١) مولى (٢) عمارة قال: (بعت) (٣) من رجل بردين و (شرطت) (٤) عليه إن (نشر) (٥) أحدهما فقد وجب فنشر أحدهما فلم يرضه فجاء يردهما (فأبيت) (٦) عليه، فخاصمته إلى شريح فقال: (لك) (٧) الرضى، (وليس) (٨) له، إنما البيع عن تراض.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمول مولی آل عمارہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی کو دو چادریں فروخت کیں اور شرط لگائی کہ اگر تم نے ایک چادر کو کھولا تو دونوں کی بیع لازم ہوگی۔ اس نے ایک چادر کو کھولا، پھر وہ اس بیع سے راضی نہ ہوا اور مجھے واپس کرنے کے لیے آگیا۔ میں نے واپس کرنے سے انکار کیا اور یہ مقدمہ لے کر قاضی شریح کے پاس گیا انہوں نے فرمایا کہ تیری رضا ہے اس کی نہیں ہے جبکہ بیع تو باہمی رضامندی کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21166، ترقيم محمد عوامة 20343)
حدیث نمبر: 20344 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٦٧ - حدثنا إسماعيل عن أبي بكر بن عبد اللَّه عن مكحول رفعه قال: إذا اشترى الرجل (الشيء) (١) (ولم) (٢) ينظر إليه غائبًا عنه فهو بالخيار إذ انظر إليه؛ إن شاء أخذ (وإن) (٣) شاء ترك (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے روایت ہے کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی آدمی کسی چیز کو اس طرح خریدے کہ اس کو دیکھا نہ ہو اور وہ چیز اس سے غائب ہو تو دیکھنے کے بعد اسے اختیار ہے کہ چاہے تو لے لے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21167، ترقيم محمد عوامة 20344)
حدیث نمبر: 20345 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٦٨ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث قال: إذا اشترى الرجل العدل من ⦗٢٤٥⦘ (البر) (١) فنظر بعض التجار إلى بعضه فقد وجب عليه إذا (لم يدعوا أن فيها) (٢) عوارا فيما (٣) ينظر إليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے گندم کی ایک مخصوص مقدار خریدی اور پھر تاجروں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا تو اس کے باوجود وہ بیع قائم رہے گی۔ ہاں البتہ اگر ظاہر میں کوئی عیب نظر آئے تو ختم کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21168، ترقيم محمد عوامة 20345)
حدیث نمبر: 20346 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٦٩ - (أخبرنا) (١) غندر عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن رجل رأى (عبدا أمس) (٢) فاشتراه (اليوم) (٣) (ولم يره) (٤) (قالا: لا) (٥) حتى يراه يوم اشتراه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا اگر کوئی کسی سے ایک غلام گذشتہ کل خرید چکا ہو اور اسے دیکھے بغیر آج فروخت کرنا چاہے تو کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جس دن اسے خریدا ہے اسی دن دیکھے بغیر فروخت نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21169، ترقيم محمد عوامة 20346)