☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کے اقوال کا تذکرہ جو فرماتے ہیں کہ اگر کسی چیز میں دو شریک ہوں تو نفع ان کی طے کردہ مقدار کے بقدر تقسیم ہو گا اور نقصان راس المال میں سے پورا کیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← ان حضرات کے اقوال کا تذکرہ جو فرماتے ہیں کہ اگر کسی چیز میں دو شریک ہوں تو نفع ان کی طے کردہ مقدار کے بقدر تقسیم ہو گا اور نقصان راس المال میں سے پورا کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 20327 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٤٦ - حدثنا أبو عبد الرحمن قال: نا أبو بكر عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة قال: نا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن أصحاب إبراهيم عن إبراهيم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کسی چیز کے دو شریکوں کو نفع ان کی طے کردہ مقدار کے بقدر ملے گا اور نقصان راس المال میں سے پورا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21146، ترقيم محمد عوامة 20327)
حدیث نمبر: 20328 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٤٨ - حدثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر قال: إذا اشترى الرجل المتاع و (أشرك) (١) فيه أحدا، فالربح على ما (اشتركا) (٢) عليه، و (الوضيعة) (٣) على المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے کوئی چیز خریدی پھر اس میں کسی دوسرے کو شریک بنایا تو نفع طے کردہ مقدار کے برابر ہوگا اور نقصان مال میں سے پورا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21148، ترقيم محمد عوامة 20328)
حدیث نمبر: 20329 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٤٩ - حدثنا وكيع عن (سفيان عن) (١) عاصم الأحول عن جابر بن قلد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر دو شریک ایسے ہوں جن میں سے ایک نے سو اور دوسرے نے دو سو لگائے ہوں تو نفع طے کردہ شرط کے مطابق ہوگا اور نقصان اصل مال میں سے نکالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21149، ترقيم محمد عوامة 20329)
حدیث نمبر: 20330 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٥١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين (قالا) (١) الربح على ما (اشترطا) (٢) عليه و (الوضيعة) (٣) على المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نفع طے شدہ شرط کے مطابق ہوگا اور نقصان اصل مال میں سے نکالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21151، ترقيم محمد عوامة 20330)
حدیث نمبر: 20331 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٥٢ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن إبراهيم قال: الربح على ما اشترطا عليه والوضيعة على رأس المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نفع طے شدہ مقدار کے مطابق ہوگا اور نقصان اصل مال میں سے نکالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21152، ترقيم محمد عوامة 20331)
حدیث نمبر: 20332 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم مثل ذلك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21153، ترقيم محمد عوامة 20332)
حدیث نمبر: 20333 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٥٤ - حدثنا هشيم عن يونس (عن) (١) الحسن قال: الربح على ما (اشترطا) (٢) عليه، والوضيعة على (رب) (٣) المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نفع طے شدہ مقدار کے مطابق ہوگا اور نقصان اصل مال میں سے نکالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21154، ترقيم محمد عوامة 20333)
حدیث نمبر: 20334 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٥٥ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا وقتادة عن رجلين اشترفي فجاء أحدهما بالفين (وجاء) (١) الآخر بألف فاشتركا واشترطا أن الوضيعة بينهما والربح نصفين، (فقالوا) (٢) : الربح على ما (اشترطا) (٣) عليه، و (الوضيعة) (٤) على المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت قتادہ سے سوال کیا کہ اگر دو آدمیوں نے باہم شراکت پر کام کیا، ایک دو ہزار اور دوسرا ایک ہزار لایا۔ انہوں نے یہ شرط لگائی کہ نقصان دونوں کے درمیان ہوگا اور نفع بھی دونوں کو آدھا آدھا ملے گا۔ اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نفع طے کردہ شرط کے مطابق ہوگا اور نقصان اصل مال میں سے پورا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21155، ترقيم محمد عوامة 20334)
حدیث نمبر: 20335 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٥٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن أشعث عن الحكم عن شريح أنه قال: إذا (ولاه) (١) الرجل بصفقة بنسيئة، ثم أدخل فيها رجلا آخر، فالضمان على صاحب الصفقة وليس على شريكه شيء ما لم يكن نقد، فإن كان نقد، (فالوضيعة) (٢) على صاحب النقد، والربح على ما (اصطلحا) (٣) عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے ادھار پر کوئی معاملہ کیا، پھر اس میں کسی دوسرے آدمی کو شریک کرلیا تو ضمان معاملہ کرنے والے پر ہوگا اگر دوسرے کی طرف سے کوئی نقدی نہ ہو تو اس پر کچھ لازم نہ ہوگا اور اگر نقدی ہو تو نقصان نقدی والے کو ہوگا اور نفع طے شدہ حصہ کے بقدر تقسیم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21156، ترقيم محمد عوامة 20335)
حدیث نمبر: 20336 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٥٧ - حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن أبي حصين عن علي في (المضارب) (١) (أو) (٢) الشريكين قال: سفيان لا أدري أيهما قال الربح على ما اصطلحا عليه و (الوضيعة) (٣) على المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ مضاربت اور شراکت کرنے والوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ نفع طے شدہ حصے کے بقدر اور نقصان اصل مال میں سے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21157، ترقيم محمد عوامة 20336)
حدیث نمبر: 20337 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٥٨ - حدثنا غندر عن عبد الرحمن بن (خضير) (١) قال: سئل (طاوس) وأنا أسمع عن شريكين اشتركا، أحدهما أكثر رأس مال [ (وأسنى) (٢) في (الوضيعة) (٣) فقال طاوس: لا (يغرم) (٤) ، (وله) (٥) رأس ماله] (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس سے سوال کیا گیا کہ دو آدمیوں نے اس طرح شراکت داری کی کہ ایک کا مال دوسرے سے زیادہ تھا اور اس کو نقصان میں بھی زیادہ کیا گیا۔ تو انہوں نے فرمایا کہ اس پر تاوان نہیں ہوگا اس پر صرف راس المال ہی لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21158، ترقيم محمد عوامة 20337)