☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شہری کبوتروں کے مارنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيد← شہری کبوتروں کے مارنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 20321 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٤٠ - حدثنا (جرير) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يكره أن يرمي طير حارة وإذا رماه فعليه ثمنه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ پڑوسی کے پرندے کو تیر مارنا مکروہ ہے، ایسی صورت میں مارنے والے پر پرندے کی قیمت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21140، ترقيم محمد عوامة 20321)
حدیث نمبر: 20322 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٤١ - حدثنا وكيع عن فضيل بن غزوان قال: سمعت رجلًا يسأل (نافعًا) (١) عن صيد حمام المدينة فكرهها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے شہری کبوتر کو شکار کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21141، ترقيم محمد عوامة 20322)
حدیث نمبر: 20323 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٤٢ - حدثنا أبو أسامة أو (حدثت) (١) عنه عن عثمان بن غياث عن الحسن أنه كره صيد حمام (٢) الأمصار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن نے شہری کبوتروں کا شکار کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21142، ترقيم محمد عوامة 20323)
حدیث نمبر: 20324 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٤٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم أنه كره أن يحال الرجل -يعني: يأذن- هذا لهذا في حمامه (وهذا) (١) لهذا في حمامه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا کہ ایک آدمی دوسرے آدمی کو اور دوسرا آدمی پہلے آدمی کو اپنے کبوتر کا شکار کرنے کی اجازت دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21143، ترقيم محمد عوامة 20324)
حدیث نمبر: 20325 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٤٤ - حدثنا وكيع عن فضيل عن نافع أنه كره صيد حمام الأمصار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع نے شہری کبوتروں کے شکار کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21144، ترقيم محمد عوامة 20325)
حدیث نمبر: 20326 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٤٥ - حدثنا وكيع عن (حسن) (١) بن صالح قال: سألت ابن أبي ليلى عن رجل أصاب صيدا بالمدينة فقال: نحكم عليه. كمل كتاب الصيد والحمد للَّه (حق حمده) (٢) (وصلواته على نبيه وعبده وعلى آله وسلم) (٣) (ويتلوه كتاب البيوع والأقضية في الشريكين) (٤)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی لیلیٰ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص شہر میں کسی جانور کا شکار کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے سزا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21145، ترقيم محمد عوامة 20326)