☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کتا پالنے کی مذمت اور اس کی وجہ سے ثواب کا نقصان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيد← کتا پالنے کی مذمت اور اس کی وجہ سے ثواب کا نقصان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 20304 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٢٢ - حدثنا ابن (عيينة) (١) عن عبد اللَّه بن دينار قال: ذهبت مع ابن عمر إلى بني معاوية (فنبحت) (٢) علينا (كلاب) (٣) فقال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من اقتنى كلبًا إلا كلب ضارية أو ماشية نقص من أجره كل يوم (قيراطان) (٤) " (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بنو معاویہ کی طرف گیا۔ وہاں کچھ کتے ہم پر بھونکے تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ حضور 5 نے فرمایا کہ جس نے شکار یا مریض کی حفاظت کے علاوہ کسی اور غرض سے کتا پالا تو اس کے ثواب سے روزانہ دو قیراط کی کمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21122، ترقيم محمد عوامة 20304)
حدیث نمبر: 20305 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٢٣ - [حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من اقتنى كلبًا إلا كلب صيد أو ماشية نقص من أجره كل يوم قيراطان"] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے شکار یا پہرے داری کے علاوہ کسی اور غرض سے کتا پالا تو اس کے ثواب سے روزانہ دو قیراط کمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21123، ترقيم محمد عوامة 20305)
حدیث نمبر: 20306 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٢٤ - حدثنا وكيع عن حنظلة عن سالم عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من اقتنى كلبًا إلا كلب صيد أو ماشية نقص من أجره كل يوم (قيراطان) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے شکار یا پہرے داری کے علاوہ کسی اور غرض سے کتا پالا تو اس کے ثواب سے روزانہ دو قیراط کمی کی جائے گی۔ حضرت ابوہریرہ نے ”کلب حرث“ کے الفاظ سے یہ حدیث بیان کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21124، ترقيم محمد عوامة 20306)
حدیث نمبر: 20307 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٢٦ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن نافع عن ابن عمر زاد فيه أو كلب مخافة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی ایک روایت میں ”کلب مخافۃ“ کا اضافہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21126، ترقيم محمد عوامة 20307)
حدیث نمبر: 20308 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٢٧ - حدثنا (يحيى) (١) بن سعيد عن (سفيان) (٢) عن عاصم عن زر عن ⦗٢٣٣⦘ عبد اللَّه قال: من اقتنى كلبًا إلا كلب قنص أو ماشية نقص من أجره كل يوم (قيراط) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے شکار، جانوروں کی نگرانی یا پہرے داری کے علاوہ کسی اور غرض سے کتا پالا اس کے ثواب سے ہر روز دو قیراط کی کمی کی جائی گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21127، ترقيم محمد عوامة 20308)
حدیث نمبر: 20309 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٢٨ - [حدثنا وكيع عن عمر بن الوليد الشني عن عكرمة قال: إلا كلب زرع أو كلب قنص أو كلب ماشية أو كلب مخافة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جس شخص نے شکار یا جانوروں کی حفاظت کے علاوہ کسی اور غرض سے کتا پالا اس کے گھر والوں کے ثواب سے ہر روز ایک قیراط کی کمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21128، ترقيم محمد عوامة 20309)
حدیث نمبر: 20310 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٢٩ - حدثنا عبد الأعلى عن (برد) (١) عن مكحول قال: من اقتنى كلبًا ليس بكلب صيد ولا ماشية (٢) نقص من أجر أهل بيته كل يوم قيراط] (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جس شخص نے شکار یا جانوروں کی حفاظت کے علاوہ کسی اور غرض سے کتا پالا اس کے گھر والوں کے ثواب سے ہر روز ایک قیراط کی کمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21129، ترقيم محمد عوامة 20310)
حدیث نمبر: 20311 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٣٠ - حدثنا عفان نا (سليم) (١) بن (حيان) (٢) قال: سمعت أبي يحدث عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من اتخذ كلبا ليس بكلب (زرع) (٣) ولا صيد ولا ماشية (فإنه ينقص) (٤) من أجره كل يوم قيراط" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے زراعت، شکار یا جانوروں کی حفاظت کے علاوہ کسی اور غرض سے کتا پالا، اس کے ثواب سے ہر روز ایک قیراط کی کمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21130، ترقيم محمد عوامة 20311)
حدیث نمبر: 20312 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٣١ - حدثنا خالد بن مخلد عن مالك بن أنس عن يزيد بن (خصيفة) (١) عن السائب بن يزيد عن سفيان (بن) (٢) أبي زهير قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من اقتنى (كلبًا) (٣) لا يغني عنه (زرعًا ولا ضرعًا) (٤) نقص من (أجره) (٥) كل يوم قيراط" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن ابی زہیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے کھیتی باڑی یا جانوروں کی حفاظت کے علاوہ کسی اور غرض کے لیے کتا پالا تو اس کے ثواب سے ہر روز ایک قیراط کی کمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21131، ترقيم محمد عوامة 20312)
حدیث نمبر: 20313 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١١٣٢ - حدثنا أبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من اقتنى كلبا نقص من أجره كل يوم قيراط" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے کتا پالا اس کے ثواب سے روزانہ کی بنیاد پر ایک قیراط کی کمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21132، ترقيم محمد عوامة 20313)