☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيد← اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 20046 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو الأحوص عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن مسروق قال: قال عبد اللَّه: إذا رميت (طيرًا) (١) فوقع في ماء فلا تأكل، (فإني) (٢) أخاف أن (يكون) (٣) الماء قتله، و (إن) (٤) رميت صيدا وهو على جبل فتردى فلا تأكله فإني أخاف (أن) (٥) (٦) التردي (٧) أهلكه (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم شکار کو تیر مارو اور وہ پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ، کیونکہ مجھے خوف ہے کہ کہیں اسے پانی نے نہ مار ڈالا ہو اور اگر تم شکار کو تیر مارو اور وہ پہاڑ سے گرجائے تو اسے مت کھاؤ کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں گرنے کی وجہ سے اس کی موت واقع نہ ہوئی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20859، ترقيم محمد عوامة 20046)
حدیث نمبر: 20047 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٦٠ - [حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن عاصم عن الحسن مثله] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20860، ترقيم محمد عوامة 20047)
حدیث نمبر: 20048 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٦١ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن حصين عن عامر في الرجل ⦗١٦٣⦘ يرمي الصيد فيغيب عنه قال: إن وجدته لم يقع في ماء ولم يقع من جبل ولم يأكل منه سبع فكل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص شکار کو تیر مارے اور وہ اس سے غائب ہوجائے اگر وہ اسے پانی میں گرا ہوا، یا پہاڑ سے گرا ہوا یا درندے سے محفوظ حالت میں پائے تو کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20861، ترقيم محمد عوامة 20048)
حدیث نمبر: 20049 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن عيسى بن أبي (عزة) (١) عن الشعبي في دجاجة ذبحت فوقعت في ماء فكره أكلها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر مرغی کو ذبح کیا جائے اور وہ پانی میں گرجائے تو اس کا کھانا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20862، ترقيم محمد عوامة 20049)
حدیث نمبر: 20050 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد عن أشعث عن منصور عن إبراهيم قال: إذا رميته فوقع في ماء فلا تأكله، وإذا رميته فتردى من جبل فلا تأكله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم جانور کو پکڑو اور وہ پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ اور اگر تم اسے تیر مارو اور وہ پہاڑ سے گرجائے تو بھی اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20863، ترقيم محمد عوامة 20050)
حدیث نمبر: 20051 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول قال: إذا وقع في ماء فلا تأكله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب شکار پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20864، ترقيم محمد عوامة 20051)
حدیث نمبر: 20052 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه قال: إذا رميت الصيد فوقع في ماء فلا تأكل، (وإن) (١) تردى من جبل فلا تأكل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب شکار پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ اور جب پہاڑ سے گرجائے تو بھی اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20865، ترقيم محمد عوامة 20052)
حدیث نمبر: 20053 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن جويبر عن الضحاك قال: إن (وجدته) (١) لم يترد من جبل و (لم يجاور) (٢) ماء (فلتأكله) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اگر تم اسے اس حال میں پاؤ کہ وہ پہاڑ سے نہ گرا ہو اور وہ پانی میں نہ ڈوبا ہو تو اسے کھا سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20866، ترقيم محمد عوامة 20053)
حدیث نمبر: 20054 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر الحنفي عن أسامة عن القاسم في رجل رمى صيدًا على شاهقة فتردى حتى وقع على الأرض وهو ميت قال: إن كان يعلم أنه مات من (رميته) (١) أكل، وإن شك أنه مات من التردي لم يأكل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شکاری نے بلندی پر بیٹھے شکار کو تیر مارا اور وہ نیچے آ لگا تو اگر وہ جانتا ہو کہ وہ اس کے تیر لگنے سے مرا ہے تو کھالے اور اگر اس کو شک ہو کہ وہ نیچے گرنے سے مرا ہے تو اسے نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20867، ترقيم محمد عوامة 20054)