☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک باز کا شکار بھی جائز ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيد← جن حضرات کے نزدیک باز کا شکار بھی جائز ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 19996 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن نافع عن ابن عمر قال في الطير: (البزاة) (١) والصقور وغيرها وما أدركت ذكاته فهو لك، وما (لم تدرك) (٢) ذكاته فلا تأكله (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما پرندوں، بازوں یا شکروں کے ذریعے کئے گئے شکار کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر تمہیں اس شکار کو ذبح کرنے کا موقع مل جائے تو کھالو اور اگر ذبح نہ کرسکو تو پھر نہ کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20807، ترقيم محمد عوامة 19996)
حدیث نمبر: 19997 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: الكلب والبازي شيء واحد، كل صيود.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کتا ہو یا باز سب کا ایک حکم ہے یہ سب شکاری ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20808، ترقيم محمد عوامة 19997)
حدیث نمبر: 19998 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية ووكيع عن شعبة عن الهيثم عن طلحة ابن مصرف قال: قال خيثمة بن عبد الرحمن: هذا ما قد أثبت لك أن (الصقور والبازي) (١) من (الجوارح) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خثیمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شکرا اور باز سب شکاری ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20809، ترقيم محمد عوامة 19998)
حدیث نمبر: 19999 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨١٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود عن وهيب عن يونس عن الحسن أنه لم ير بأسًا بصيد (البازي) (١) والصقر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ باز اور شکرے کے شکار میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20810، ترقيم محمد عوامة 19999)
حدیث نمبر: 20000 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨١١ - [حدثنا أبو بكر قال: نا معاذ (أنا) (١) أشعث عن الحسن أنه كان يقول في (الصقر) (٢) والبازي بمنزلة الكلب] (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ باز اور شکرا کتے کی طرح ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20811، ترقيم محمد عوامة 20000)
حدیث نمبر: 20001 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨١٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن حجاج عن القاسم عن مجاهد: ﴿وَمَا عَلَّمْتُمْ مِنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ﴾ [المائدة: ٤] ، قال: من الطير والكلاب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نے آیت قرآنی { وَمَا عَلَّمْتُمْ مِنَ الْجَوَارِحِ مُکَلِّبِینَ } کی تفسیر میں پرندوں اور کتوں کا ذکر کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20812، ترقيم محمد عوامة 20001)