☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طلاق دینے کی اجازت کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← طلاق دینے کی اجازت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 19594 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: أشهد أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قد طلق (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے طلاق دی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20390، ترقيم محمد عوامة 19594)
حدیث نمبر: 19595 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٩١ - حدثنا أبو بكر قال: نا (وكيع قال: حدثنا) (١) إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: طلق النبي صلى الله عليه و آله وسلم امرأتين: إحداهما من بني عامر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو عورتوں کو طلا ق دی، جن میں سے ایک بنو عامر سے تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20391، ترقيم محمد عوامة 19595)
حدیث نمبر: 19596 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع (عن) (١) إسرائيل عن جابر (عن مجاهد) (٢) قال: لم يكن النبى يطلق، إنما كان (يعتزل) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے طلاق نہیں دی تھی۔ آپ نے محض عزلت اختیار فرمائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20392، ترقيم محمد عوامة 19596)
حدیث نمبر: 19597 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا (وكيع قال: حدثنا) (١) هشام عن أبيه عن عمر أنه تزوج امرأة من بني (مخزوم) (٢) عاقرًا (فطلقها) (٣) ثم قال: ما آتى النساء على لذة، (فلولا) (٤) الولد ما أردتهن (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بنو مخزوم کی ایک بانجھ عورت سے شادی کی پھر اسے طلاق دے دی۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں عورتوں سے لذت کے حصول کے لئے ہم بستری نہیں کرتا اگر اولاد نہ ہوتی تو میں عورتوں کے پاس نہ پھٹکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20393، ترقيم محمد عوامة 19597)
حدیث نمبر: 19598 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع (قال: نا أبو هلال) (١) عن قتادة أن عمر تزوج امرأة فإذا هي شمطاء فطلقها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک عورت سے شادی کی، وہ بانجھ نکلی تو آپ نے اسے طلاق دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20394، ترقيم محمد عوامة 19598)
حدیث نمبر: 19599 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا (وكيع قال) (١) : نا إسماعيل بن أبي خالد عن قيس (٢) بن أبي حازم قال: طلق خالد بن الوليد امرأته فقال: أما إني لم أطلقها من ⦗٥٠٢⦘ أمر ساءني، ولكن لم يصبها عندي (بلاء) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی، پھر فرمایا کہ میں نے اسے کسی برائی کی وجہ سے طلاق نہیں دے۔ بلکہ اسے میرے پاس کوئی آزمائش نہیں پہنچی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20395، ترقيم محمد عوامة 19599)
حدیث نمبر: 19600 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا موسى بن عبيدة عن محمد بن كعب (القرظي) (١) وعبد اللَّه بن عبيدة وعمر بن الحكم (أن) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم تزوج امرأة من بني (الجون) (٣) ، فطلقها وهي (التي) (٤) استعاذت منه (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن کعب، حضرت عبد اللہ بن عبیدہ رحمہ اللہ اور حضرت عمر بن حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک 5 نے بنو جون کی ایک عورت سے شادی کی، پھر اسے طلاق دے دی۔ یہ وہی عورت تھی جس نے حضور 5 سے پناہ مانگی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20396، ترقيم محمد عوامة 19600)