☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کو کس کا نفقہ دینے پر مجبور کیا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← آدمی کو کس کا نفقہ دینے پر مجبور کیا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 19523 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣١٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا (عبد الرحمن) (١) بن مهدي عن سفيان عن الشيباني عن حماد قال: يجبر كل ذي محرم على أن ينفق على محرمه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر ذی محرم کو اپنے محرم پر خرچ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20313، ترقيم محمد عوامة 19523)
حدیث نمبر: 19524 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن عمرو عن الحسن قال: يجبر على نفقة كل وارث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہر وارث کے نفقہ پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20314، ترقيم محمد عوامة 19524)
حدیث نمبر: 19525 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن إسماعيل عن الحسن أن عمر أجبر رجلا على نفقة [ابن أخيه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو اپنے بھائی کا نفقہ دینے پر مجبور کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20315، ترقيم محمد عوامة 19525)
حدیث نمبر: 19526 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣١٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: يجبر الرجل على نفقة] (١) والديه ينفق عليهما بالمعروف.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی کو اس کے والدین کا نفقہ دینے پر مجبور کیا جائے گا اور وہ ان پر نیکی کے ساتھ خرچ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20316، ترقيم محمد عوامة 19526)
حدیث نمبر: 19527 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود الطيالسي عن هشام عن حماد عن إبراهيم قال: يجبر على نفقة أخيه إذا كان معسرًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کا بھائی تنگدست ہو تو اسے اس پر خرچ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20317، ترقيم محمد عوامة 19527)
حدیث نمبر: 19528 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣١٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا معاذ بن معاذ قال: نا أشعث عن الحسن أنه كان يلزم ولد ابنه إذا كان فقيرًا وكان الجد غنيًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر دادا مالدار ہو تو اسے تنگدست پوتے پر خرچ کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20318، ترقيم محمد عوامة 19528)