☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 19448 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن جعفر بن محمد عن (سعد) (١) بن إبراهيم أن رجلًا قال لامرأته: أنت طالق فسأل القاسم وسالمًا (فقالا) (٢) : (٣) نرى أن (يحلفه) (٤) : ما أراد (البتة) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟ وہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے اس بارے میں حضرت سالم رحمہ اللہ اور حضرت قاسم رحمہ اللہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہماری رائے یہ ہے کہ اس سے قسم لی جائے کہ اس نے حتمی طلاق کا ارادہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20236، ترقيم محمد عوامة 19448)
حدیث نمبر: 19449 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا زيد بن (الحباب) (١) عن ابن لهيعة عن (عبيد اللَّه) (٢) بن أبي جعفر عن (بكير) (٣) بن عبد اللَّه بن الأشج عن سعيد بن المسيب في رجل قال لامرأته: أنت طالق، لم يسم عدد الطلاق قال: (نحمله) (٤) ذلك، إن نوى واحدة أو اثنتين أو ثلاثة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے اور اس نے تعداد کا تذکرہ نہیں کیا تو اس کی نیت کا اعتبار ہوگا کہ ایک دی ہے یا د و یا تین۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20237، ترقيم محمد عوامة 19449)