☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا کوئی شخص اپنی نابالغ بیٹی کی شادی کراسکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← کیا کوئی شخص اپنی نابالغ بیٹی کی شادی کراسکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 19428 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: إذا زوج الرجل ابنته وهي صغيرة فرأى أن يخلعها، فذلك جائز عليها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص اپنی نابالغ بیٹی کی شادی کرادے پھر وہ اس کو خلع کرانا چاہے تو یہ جائز ہے۔ جبکہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ خلع کرانا درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20209، ترقيم محمد عوامة 19428)
حدیث نمبر: 19429 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن جابر عن عامر عن شريح أن رجلًا خلع ابنته فلم ترض قال: وقع عليها الطلاق، وأبوها ضامن لما افتدى به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی نابالغ بیٹی کی طرف سے خلع کرنا چاہا لیکن وہ راضی نہ ہوئی تو اس پر طلاق واقع ہوجائے گی اور اس کا والد فدیہ کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20211، ترقيم محمد عوامة 19429)