☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب گواہ فوتیدگی یا طلاق کی گواہی دیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جن حضرات کے نزدیک عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب گواہ فوتیدگی یا طلاق کی گواہی دیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 19266 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة قال: إذا شهدت الشهود على طلاق أو موت فعدتها من ذلك اليوم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب گواہ فوتیدگی یا طلاق کی گواہی دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20028، ترقيم محمد عوامة 19266)
حدیث نمبر: 19267 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن داود (بن) (١) أبي الفرات عن محمد ابن زيد عن سعيد بن المسيب (قال) (٢) : المتوفى عنها زوجها إذا كان غائبًا (تعتد) (٣) من يوم توفي إذا شهدت على ذلك الشهود.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ اس وقت سے عدت شروع کرے گی جس دن گواہ اس کے فوت ہونے کی گواہی دے دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20029، ترقيم محمد عوامة 19267)
حدیث نمبر: 19268 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: سمعت الحكم يقول: (سألت) (١) سعيد بن جبير عن (المتوفى) (٢) عنها زوجها وهو غائب من (أي يوم) (٣) تعتد؟ قال. من يوم مات زوجها تعتد إذا قامت البينة، وإذا طلقت (مثل) (٤) ذلك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ کس دن سے عدت گزارنا شروع کرے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر گواہی قائم ہوجائے تو جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا اسی دن سے عدت گزارنا شروع کردے اور جب طلاق ہوجائے تب بھی یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20030، ترقيم محمد عوامة 19268)
حدیث نمبر: 19269 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن سعيد عن أيوب عن نافع عن ابن عمر قال: تعتد من يوم مات أو طلق إذا قامت البينة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب فوتیدگی یا طلاق کی گواہی قائم ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20031، ترقيم محمد عوامة 19269)
حدیث نمبر: 19270 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب وسليمان بن يسار أنهما قالا: تعتد من يوم مات أو طلق، إذا قامت البينة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب فوتیدگی یا طلاق کی گواہی قائم ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20032، ترقيم محمد عوامة 19270)
حدیث نمبر: 19271 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: تعتد من يوم مات أو طلق إذا قامت البينة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب فوتیدگی یا طلاق کی گواہی قائم ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20033، ترقيم محمد عوامة 19271)
حدیث نمبر: 19272 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن هشام عن محمد قال: تعتد المرأة من يوم مات أو طلق إذا قامت البينة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب فوتیدگی یا طلاق کی گواہی قائم ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20034، ترقيم محمد عوامة 19272)
حدیث نمبر: 19273 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن داود عن سعيد بن المسيب والشعبي قالا: إذا قامت البينة فالعدة من يوم يموت وإن لم تقم (فيوم) (١) يأتيها الخبر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گواہی ہو تو عدت اس دن سے شروع ہوگی جس دن خاوند کا انتقال ہوا اور اگر گواہی نہ ہو تو اس دن سے جب اسے انتقال کی خبر ملی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20035، ترقيم محمد عوامة 19273)
حدیث نمبر: 19274 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا الثقفي عن برد عن مكحول في الرجل يطلق أو يموت وهو غائب قال: (إن) (١) قامت بينة عادلة (إذن) (٢) (اعتدت) (٣) من يوم يموت، (وإلا) (٤) فمن يوم يأتيها الخبر (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے غائب ہونے کی حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی یا فوت ہوگیا تو اگر عادل گواہی قائم ہوجائے تو عورت اسی دن سے عدت گزارنا شروع کرے جس دن انتقال ہوا اور اگر عادل گواہی نہ ہو تو اس دن سے عدت گزارے جس دن اسے اطلاع ملی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20036، ترقيم محمد عوامة 19274)
حدیث نمبر: 19275 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا الثقفي عن أيوب عن عمرو عن رجل ⦗٤٠٦⦘ عن جابر ابن زيد قال: إذا (شهدت) (١) الشهود فمن يوم مات: يعني (في) (٢) العدة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب گواہ گواہی دے دیں تو عورت اس دن سے عدت گزارے جس دن خاوند کا انتقال ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20037، ترقيم محمد عوامة 19275)