☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر عورت کرائے کے گھر میں رہتی تھی اور اسے طلاق ہوگئی تو اب وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر عورت کرائے کے گھر میں رہتی تھی اور اسے طلاق ہوگئی تو اب وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 19176 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، سُئِلَ عَنِ امْرَأَةٍ طَلُقَتْ وَهِيَ سَاكِنَةٌ فِي بَيْتٍ بِكِرَاءٍ؟ فَقَالَ:" إنْ أَحْسَنَ أَنْ يُعْطِيَ أَجْرًا , وَتَمْكُثَ فِي بَيْتِهَا حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک عورت کرائے کے گھر میں رہتی تھی اور اسے طلاق ہوگئی تو اب وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ بہتر ہے کہ آدمی مکان کا کرایہ دے اور وہ عدت کے پورا ہونے تک اسی گھر میں رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19931، ترقيم محمد عوامة 19176)
حدیث نمبر: 19177 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ الْمُسَيِّبِ عَنِ امْرَأَةٍ طَلُقَتْ وَهِيَ فِي بَيْتٍ بِكِرَاءٍ" عَلَى مَنِ الْكِرَاءُ؟ قَالَ: عَلَى زَوْجِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک عورت کرائے کے گھر میں رہتی ہو اور اسے طلاق ہوجائے تو کرایہ کون دے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ کرایہ اس کے خاوند پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19932، ترقيم محمد عوامة 19177)