☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک مطلقہ عدت میں اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ بھی کہیں رہ سکتی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جن حضرات کے نزدیک مطلقہ عدت میں اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ بھی کہیں رہ سکتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 19172 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إنِّي أَخَافُ أَنْ يُقْتَحَمَ عَلَيَّ، قَالَ:" فَأَمَرَهَا أَنْ تَحَوَّلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے (طلاق کے بعد) حضور 5 سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے اندیشہ ہے کہ اس گھر میں میرے ساتھ زیادتی کی جائے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اپنے اہل کے پاس جانے کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19926، ترقيم محمد عوامة 19172)
حدیث نمبر: 19173 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ يُونُسَ،، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا" تَعْتَدُّ فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إنْ شَاءَتْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں اگر وہ چاہے تو اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ کہیں بھی عدت گزار سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19927، ترقيم محمد عوامة 19173)
حدیث نمبر: 19174 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حَبِيبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً؟، فَقَالَ:" تَعْتَدُّ حَيْثُ شَاءَتْ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے مطلقہ کی عدت کے مقام کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ جہاں چاہے وہاں عدت گزار سکتی ہے۔ حضرت رضی اللہ عنہ حسن بھی یہی فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19928، ترقيم محمد عوامة 19174)
حدیث نمبر: 19175 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبُو سَلَمَةَ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، قَالَ: كَتَبْتُ ذَلِكَ مِنْ فِيهَا كِتَابًا، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ فَطَلَّقَنِي أَلْبَتَّةَ , فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْتَقِلِي إلَى بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ ؛ فَإِنَّهُ رَجُلٌ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ , فَإِنْ وَضَعْتِ شَيْئًا لَمْ يَرَ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں بنومخزوم کے ایک آدمی کے نکاح میں تھی۔ انہوں نے مجھے حتمی طلاق دے دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ تم ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کے گھر چلی جاؤ۔ وہ نابینا آدمی ہیں۔ اگر تم ضرورت کے تحت اپنے کپڑے اتارو گی تو بھی وہ کچھ نہ دیکھ سکیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19930، ترقيم محمد عوامة 19175)