☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک اگر ایک بچے کو جنم دے دے تو عدت ختم ہوجاتی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جن حضرات کے نزدیک اگر ایک بچے کو جنم دے دے تو عدت ختم ہوجاتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 19160 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا تُوُفِّيَ الرَّجُلُ , أَوْ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَامِلٌ فَوَضَعَتْ وَلَدًا وَبَقِيَ فِي بَطْنِهَا آخَرُ ؛ فَقَدِ انْقَضَتْ عِدَّتُهَا بِالْأَوَّلِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی کا انتقال ہوگیا یا اس نے اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دی۔ عورت نے بچے کو جنم دیا اور اس کے پیٹ میں ایک اور بچہ بھی تھا تو پہلے بچے کی پیدائش سے عدت پوری ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19912، ترقيم محمد عوامة 19160)
حدیث نمبر: 19161 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" إذَا وَضَعَتْ أَحَدَهُمَا ؛ فَقَدْ بَانَتْ مِنْهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب اس نے ایک بچہ جنم دے دیا تو وہ بائنہ ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19913، ترقيم محمد عوامة 19161)
حدیث نمبر: 19162 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" إذَا وَضَعَتِ الْأَوَّلَ ؛ فَقَدْ بَانَتْ , قَالَ: قِيلَ لَهُ: تَزَوَّجُ؟ قَالَ: لَا!" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب اس نے ایک بچے جو جنم دے دیا تو وہ بائنہ ہوگئی۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اب وہ شادی کرسکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ بندے (حضرت عکرمہ) سے جھگڑا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19914، ترقيم محمد عوامة 19162)