☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک عیسائی اور یہودی عورت کی طلاق مسلمان عورت کی طلاق کی طرح ہے اور ان کی عدت بھی مسلمان عورت کی طرح ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جن حضرات کے نزدیک عیسائی اور یہودی عورت کی طلاق مسلمان عورت کی طلاق کی طرح ہے اور ان کی عدت بھی مسلمان عورت کی طرح ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 19144 مصنف ابن ابی شیبہ
طَلَاقُ الْيَهُودِيَّةِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ , أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " طَلَاقُ الْيَهُودِيَّةِ وَالنَّصْرَانِيَّةِ طَلَاقُ الْمُسْلِمَةِ , وَعِدَّتُهُمَا عِدَّةُ الْحُرَّةِ الْمُسْلِمَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ عیسائی اور یہودی عورت کی طلاق مسلمان عورت کی طلاق کی طرح ہے اور ان کی عدت بھی آزاد مسلمان عورت کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19896، ترقيم محمد عوامة 19144)
حدیث نمبر: 19145 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ فِيمَنْ تَزَوَّجَ الْيَهُودِيَّةَ وَالنَّصْرَانِيَّةَ عَلَى الْمُسْلِمَةِ، قَالَ:" يَقْسِمُ بَيْنَهُمَا سَوَاءً , وَطَلَاقُهَا طَلَاقُ حُرَّةٍ , وَعِدَّتُهَا كَذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے مسلمان عورت کے ہوتے ہوئے کسی یہودی یاعیسائی عورت سے شادی کی تو ان کے درمیان برابری سے کام لے۔ ان کی طلاق اور عدت بھی آزاد مسلمان عورت کی طرح ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19897، ترقيم محمد عوامة 19145)
حدیث نمبر: 19146 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " طَلَاقُ الْيَهُودِيَّةِ وَالنَّصْرَانِيَّةِ طَلَاقُ الْحُرَّةِ , وَعِدَّتُهُمَا عِدَّةُ الْحُرَّةِ , وَيَقْسِمُ لَهُمَا كَمَا يَقْسِمُ لِلْحُرَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عیسائی اور یہودی عورت کی طلاق مسلمان عورت کی طلاق کی طرح ہے اور ان کی عدت بھی آزاد مسلمان عورت کی طرح ہے۔ اور ان کے درمیان تقسیم بھی آزاد عورت کی طرح کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19898، ترقيم محمد عوامة 19146)
حدیث نمبر: 19147 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " عِدَّةُ النَّصْرَانِيَّةِ مِثْلُ عِدَّةِ الْمُسْلِمَةِ , وَقِسْمَتُهُمَا سَوَاءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نصرانیہ کی عدت مسلمان عورت کی طرح ہے اور ان کے درمیان تقسیم بھی برابر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19899، ترقيم محمد عوامة 19147)
حدیث نمبر: 19148 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامِرٍ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمُسْلِمَةَ وَالْيَهُودِيَّةَ أَوِ النَّصْرَانِيَّةَ، قَالَ:" يُسَوِّي بَيْنَهُمَا الْقَسْمَ مِنْ مَالِهِ وَنَفْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ آدمی جو مسلمان، یہودیہ اور عیسائیہ عورت سے شادی کرے تو مال اور جان میں ان کے درمیان برابری کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19900، ترقيم محمد عوامة 19148)
حدیث نمبر: 19149 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا شَبَابَةُ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ , وَحَمَّادًا عن الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ النَّصْرَانِيَّةَ؟ فَقَالَا:" قِسْمَتُهُمَا سَوَاءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمہ اللہ اور حضرت حماد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عیسائی عورت سے شادی کرے تو (مسلمان عورت کے ہوتے ہوئے ان دونوں میں برابری اور تقسیم کا) کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ دونوں کے درمیان تقسیم میں برابری کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19901، ترقيم محمد عوامة 19149)