☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک ہر طلاق یافتہ عورت کے لئے متعہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جن حضرات کے نزدیک ہر طلاق یافتہ عورت کے لئے متعہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 19023 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لِكُلِّ مُطَلَّقَةٍ مُتْعَةٌ إلَّا الَّتِي طَلُقَتْ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا , فَإِنَّ لَهَا نِصْفَ الصَّدَاقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہر طلاق یافتہ عورت کے لئے متعہ ہے، سوائے اس عورت کے جسے دخول سے پہلے طلاق دی گئی اسے نصف مہر ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19768، ترقيم محمد عوامة 19023)
حدیث نمبر: 19024 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لِكُلِّ مُطَلَّقَةٍ مَتَاعٌ دَخَلَ بِهَا أَوْ لَمْ يَدْخُلْ , فَرَضَ لَهَا أَوْ لَمْ يَفْرِضْ لَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر طلاق یافتہ عورت کے لئے متعہ ہے، اس سے دخول کیا ہو یا نہ کیا ہو، اس کے لئے مہر مقرر کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19769، ترقيم محمد عوامة 19024)
حدیث نمبر: 19025 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيّ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: " لِكُلِّ مُطَلَّقَةٍ مَتَاعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عالیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر طلاق یافتہ عورت کے لئے متعہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19770، ترقيم محمد عوامة 19025)
حدیث نمبر: 19026 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " لِكُلِّ مُطَلَّقَةٍ مَتَاعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر طلاق یافتہ عورت کے لئے متعہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19771، ترقيم محمد عوامة 19026)
حدیث نمبر: 19027 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: إنَّ الْحَسَنَ وَأَبَا الْعَالِيَةِ يَجْعَلَانِ لِلْمُطَلَّقَةِ الَّتِي يُدْخَلُ بِهَا الْمَتَاعَ، وَالَّتِي لَمْ يُدْخَلْ بِهَا الْمَتَاعَ؟ فَقَالَ سَعِيدٌ:" إنَّمَا كَانَ لَهَا فِي سُورَةِ الْأَحْزَابِ , فَلَمَّا نَزَلَتْ سُورَةُ الْبَقَرَةِ ؛ جُعِلَ لِلَّتِي فُرِضَ لَهَا نِصْفُ الصَّدَاقِ , وَلَا مُتْعَةَ لَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ حضرت حسن رحمہ اللہ اور حضرت ابوعالیہ رحمہ اللہ مدخول بہا اور غیرمدخول بہا دونوں کے لئے متعہ کو لازم قرار دیتے تھے، حضرت سعید رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سورة الاحزاب میں یہی تھا، جب سورة البقرۃ نازل ہوئی تو اس عورت کے لئے مہر کا آدھا فرض کردیا گیا جس کے لئے مہر مقرر ہوا تھا اور اسے متعہ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19772، ترقيم محمد عوامة 19027)