☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پرمجبور کیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پرمجبور کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 19016 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ شُرَيْحٍ، أَنّ رَجُلًا طَلَّقَ وَلَمْ يَفْرِضْ وَلَمْ يَدْخُلْ" فَجَبَرَهُ شُرَيْحٌ عَلَى الْمُتْعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلا ق دے دی، لیکن اس کے لئے مہر مقرر نہ کیا اور نہ ہی اس سے دخول کیا تو حضرت شریح رحمہ اللہ نے اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19760، ترقيم محمد عوامة 19016)
حدیث نمبر: 19017 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ مَعْقِلٍ، قَالَ: " إنَّمَا يُجْبَرُ عَلَى الْمُتْعَةِ مَنْ طَلَّقَ فَلَمْ يَفْرِضْ , وَلَمْ يَدْخُلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مغفل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19761، ترقيم محمد عوامة 19017)
حدیث نمبر: 19018 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدٌ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ , وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا , وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا ؛ جُبِرَ عَلَى أَنْ يُمَتِّعَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19762، ترقيم محمد عوامة 19018)
حدیث نمبر: 19019 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إنَّمَا يُجْبَرُ عَلَى الْمُتْعَةِ مَنْ طَلَّقَ , وَلَمْ يَفْرِضْ , وَلَمْ يَدْخُلْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19763، ترقيم محمد عوامة 19019)
حدیث نمبر: 19020 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ:" يُمَتِّعُهَا بِمِثْلِ نِصْفِ مَهْرِ مِثْلِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے متعہ میں مہرمثلی کا نصف دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19764، ترقيم محمد عوامة 19020)
حدیث نمبر: 19021 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا , وَقَبْلَ أَنْ يَفْرِضَ لَهَا ؛ فَلَيْسَ لَهَا إلَّا الْمَتَاعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو عورت کو متعہ کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19765، ترقيم محمد عوامة 19021)
حدیث نمبر: 19022 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ فِيمَنْ طَلَّقَ , وَلَمْ يَفْرِضْ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ؟ قَالَ:" لَهَا الْمُتْعَةُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا، حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے متعہ کے ساتھ بھی کچھ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19766، ترقيم محمد عوامة 19022)