☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی شخص نے یہ قسم کھائی کہ فلاں جگہ اپنی بیوی سے جماع نہیں کرے گا تو جن حضرات کے نزدیک وہ ایلاء کرنے والا نہیں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کسی شخص نے یہ قسم کھائی کہ فلاں جگہ اپنی بیوی سے جماع نہیں کرے گا تو جن حضرات کے نزدیک وہ ایلاء کرنے والا نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 18972 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَعَاسَرَهُ أَهْلُهَا، فَحَلَفَ أَنْ لَا يَبْنِيَ بِهَا , قَالَ الزُّهْرِيُّ: " لَا إيلَاءَ إلَّا بَعْدَ دُخُولٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی پھر اس عورت کے گھر والوں نے آدمی کو پریشان کیا تو اس نے قسم کھالی کہ وہ اپنی بیوی سے جماع نہیں کرے گا تو یہ ایلاء نہیں کیونکہ ایلاء تو دخول کے بعد ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19709، ترقيم محمد عوامة 18972)
حدیث نمبر: 18973 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا آلَى مِنْهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَلَيْسَ بِإِيلَاء , قُلْتُ: وَإِنْ كَانَ عَلَى جِمَاعِهَا قَادِرًا؟ قَالَ: وَإِنْ كَانَ عَلَى جِمَاعِهَا قَادِرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے دخول سے پہلے ایلاء کی تو یہ ایلاء نہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ جماع پر قادر ہوکر جماع نہ کرے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جماع پر قادر ہوکر جماع نہ کرے تب بھی یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19710، ترقيم محمد عوامة 18973)
حدیث نمبر: 18974 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ فِي الرَّجُلِ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: وَاللَّهِ لَا أَبْنِي بِامْرَأَتِي فِي هَذَا الْبَيْتِ , ثُمَّ تَرَكَهَا حَتَّى مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ؟ قَالَ:" هُوَ إيلَاءٌ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہاشم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کے بارے میں کہا کہ خدا کی قسم میں اس گھر میں اپنی بیوی سے جماع نہیں کروں گا پھر چار مہینے تک اس کے قریب نہ گیا تو یہ ایلاء ہے جبکہ حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ایلاء نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19711، ترقيم محمد عوامة 18974)
حدیث نمبر: 18975 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، قَالَ حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنّ " ابْنَ الزُّبَيْرِ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَاسْتَزَادُوهُ فِي الْمَهْرِ , فَحَلَفَ أَنْ لَا يَزِيدَهُمْ , وَلَا يَدْخُلَ بِهَا حَتَّى يَكُونُوا هُمُ الَّذِينَ يَطْلُبُونَ ذَلِكَ مِنْهُ، قَالَ: فَتَرَكَهَا سَنَتَيْنِ , ثُمَّ طَلَبُوا إلَيْهِ فَدَخَلَ بِهَا , فَلَمْ يَرَهُ إيلَاءً" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک عورت سے شادی کی، لوگوں نے مہر میں اضافے کا مطالبہ کیا حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے قسم کھالی کہ نہ تو مہر میں اضافہ کریں گے اور نہ ہی عورت سے دخول کریں گے، پھر دو سال تک انہیں چھوڑا رکھا، پھر لوگوں نے ان سے درخواست کی تو انہوں نے اپنی بیگم سے شرعی ملاقات فرمائی اور اسے ایلاء قرار نہ دیا، حضرت وکیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سفیان رحمہ اللہ کا بھی یہی مسلک ہے اور ہماری بھی یہی رائے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19713، ترقيم محمد عوامة 18975)