☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کے لئے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← آدمی کے لئے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 18727 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ , وَابْنِ سِيرِينَ , قَالَا: " لَا يَحِلُّ الْخُلْعُ حَتَّى يُوجَدَ رَجُلٌ عَلَى بَطْنِهَا ؛ لِأَنَّ اللَّهَ يَقُولُ: إِلا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ سورة النساء آية 19"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ اور حضرت ابن سیرین d فرماتے ہیں کہ آدمی کے لئے بیوی کو خلع کا کہنا اس وقت تک مناسب نہیں جب تک وہ اس کے پیٹ پر کسی دوسرے مرد کو نہ دیکھ لے، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19438، ترقيم محمد عوامة 18727)
حدیث نمبر: 18728 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَأْخُذَ فِدْيَةً مِنَ امْرَأَتِهِ إِلَّا أَنْ لَا تُطِيعَهُ وَلَا تَبَرَّ لَهُ قَسَمًا , فَإِنْ فَعَلَتْ ذَلِكَ فَكَانَ مِنْ قِبَلِهَا شَيْءٌ ؛ حَلَّتْ لَهُ الْفِدْيَةُ , فَإِنْ أَبَى أَنْ يَقْبَلَ مِنْهَا الْفِدْيَةَ وَأَبَتْ أَنْ تُطِيعَهُ ؛ بَعَثَا حَكَمَيْنِ ؛ حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ , وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مرد کے لئے صرف اتنی بات پر بیوی سے خلع کا فدیہ لینا درست نہیں کہ وہ اس کی اطاعت نہ کرے اور اس کی قسم کو پورا نہ کرے، البتہ اگر وہ ایسا کرلے تو اس کے لئے فدیہ حلال ہے، اگر خاوند فدیہ قبول کرنے سے انکار کرے اور عورت اطاعت سے انکار کرے تو دونوں فیصلے کے لئے دو آدمی مقرر کریں ایک عورت کے گھر والوں سے ایک مرد کے گھر والوں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19439، ترقيم محمد عوامة 18728)
حدیث نمبر: 18729 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا كَرِهَتِ الْمَرْأَةُ زَوْجَهَا فَلْيَأْخُذْ ؛ مِنْهَا وَلْيَدَعْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت اپنے خاوند کو ناپسند کرے تو آدمی اس سے فدیہ لے کر اسے چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19440، ترقيم محمد عوامة 18729)
حدیث نمبر: 18730 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ، قَالَ: " يَطِيبُ لَكَ الْخُلْعُ إذَا قَالَتْ: لَا أَغْتَسِلُ لَكَ مِنَ الْجَنَابَةِ , وَلَا أَبَرُّ لَكَ قَسَمًا , وَلَا أُطِيعُ لَكَ أَمْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن عبد الرحمن حمیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تمہارے لئے عورت سے خلع کرنا اس وقت اچھا ہے جب وہ کہے کہ میں نہ تو تمہارے لئے غسلِ جنابت کروں گی نہ تو تمہاری قسم پوری کروں گی اور نہ تمہارے حکم کی اطاعت کروں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19441، ترقيم محمد عوامة 18730)
حدیث نمبر: 18731 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " يَطِيبُ لِلرَّجُلِ الْخُلْعُ إذَا قَالَتْ: لَا أَغْتَسِلُ لَكَ مِنَ الْجَنَابَةِ , وَلَا أُطِيعُ لَكَ أَمْرًا , وَلَا أَبَرُّ لَكَ قَسَمًا , وَلَا أُكْرَمُ نَفْسًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مرد کے لئے عورت سے اس وقت علیحدگی کرنا درست ہے جب عورت کہے کہ میں نہ تو تمہارے لئے غسلِ جنابت کروں گی، نہ تمہاری بات مانوں گی، نہ تمہاری قسم پوری کروں گی اور نہ کسی کا اکرام کروں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19442، ترقيم محمد عوامة 18731)
حدیث نمبر: 18732 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ، عَنْ مِقْسَمٍ، قَالَ:" إذَا عَصَتْكَ , أَوْ آذَتْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مقسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب وہ تمہیں تکلیف دے یا تمہاری نافرمانی کرے تو تم اس سے قطع تعلقی کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19443، ترقيم محمد عوامة 18732)
حدیث نمبر: 18733 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ عَنِ الْحَسَنِ، فِي قَوْلِهِ: " لا جُنَاحَ سورة البقرة آية 236 , قَالَ: ذَلِكَ فِي الْخُلْعِ إذَا قَالَتْ: لَا أَغْتَسِلُ لَكَ مِنَ الْجَنَابَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ آیتِ خلع کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ اس وقت مناسب ہے جب عورت کہے کہ میں تمہارے لئے غسلِ جنابت نہیں کروں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19444، ترقيم محمد عوامة 18733)
حدیث نمبر: 18734 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ خَالِدٍ السِّجِسْتَانِيِّ، عَنِ الضَّحَّاكِ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: " لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ إِلا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ سورة النساء آية 19، قَالَ: إذَا فَعَلَتْ ذَلِكَ حَلَّ لَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { لِتَذْہَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَیْتُمُوہُنَّ إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر عورت ایسا کرے تو مرد کے لئے فدیہ لینا درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19445، ترقيم محمد عوامة 18734)
حدیث نمبر: 18735 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ يَخْلَعُ الْمَرْأَةَ؟ قَالَ:" إذَا أَتَى ذَلِكَ مِنْ قِبَلِهَا فَلَا بَأْسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر برے تعلقات کا سبب عورت ہو تو مرد کے لئے خلع کرنا درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19446، ترقيم محمد عوامة 18735)
حدیث نمبر: 18736 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: قَالَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ: " إذَا كَانَ النُّشُوزُ مِنْ قِبَلِهَا ؛ حَلَّ لَهُ فِدَاؤُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر برے تعلقات کا سبب عورت ہو تو مرد کے لئے فدیہ لینا درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19447، ترقيم محمد عوامة 18736)
حدیث نمبر: 18737 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، كَانَ يَقُولُ: " لَا يَحِلُّ لَهُ الْفِدَاءُ حَتَّى يَكُونَ الْفَسَادُ مِنْ قِبَلِهَا , وَلَمْ يَكُنْ , يَقُولُ: لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَقُولَ: لَا أَبَرُّ لَكَ قَسَمًا , وَلَا أَغْتَسِلُ لَكَ مِنْ جَنَابَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ فدیہ اس وقت تک درست نہیں جب تک فساد عورت کی طرف سے نہ ہو، وہ یہ نہیں فرمایا کرتے تھے کہ فدیہ اس وقت تک درست نہیں جب تک عورت یہ نہ کہے کہ میں تیری قسم کو پورا نہیں کروں گی اور تیرے لئے غسل جنابت نہ کروں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19448، ترقيم محمد عوامة 18737)
حدیث نمبر: 18738 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: كَانَ طَاوُسٌ , يَقُولُ: " يَحِلُّ لَهُ الْفِدَاءُ بِمَا قَالَ اللَّهُ: إِلا أَنْ يَخَافَا أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ سورة البقرة آية 229، وَلَمْ يَكُنْ يَقُولُ قَوْلَ السُّفَهَاءِ: حَتَّى تَقُولَ: لَا أَغْتَسِلُ لَكَ مِنْ جَنَابَةٍ" , وَلَكِنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إلَّا أَنْ يَخَافَا أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فِيمَا افْتَرَضَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى صَاحِبِهِ فِي الْعِشْرَةِ وَالصُّحْبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ خلع میں فدیہ اس وقت تک درست ہے جب تک دونوں کو خوف ہو کہ اللہ کی حدود کو قائم نہ رکھ سکیں گے، صرف اتنی بات پر فدیہ درست نہیں ہوتا کہ عورت کہے کہ میں تیرے لئے غسل جنابت نہ کروں گی، بلکہ اصل بنیاد اللہ کی حدود کو قائم نہ رکھنا ہے، اللہ کی حدود دونوں پر مقرر کی گئی ہیں جیسے اچھا سلوک اور صحبت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19449، ترقيم محمد عوامة 18738)
حدیث نمبر: 18739 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ عَنْ قَوْلِ الْمَرْأَةِ لِزَوْجِهَا:" لَا أَغْتَسِلُ لَكَ مِنْ جَنَابَةٍ , وَلَا أَبَرُّ لَكَ قَسَمًا , وَلَا أُطِيعُ لَكَ أَمْرًا؟ قَالَ: لَيْسَ بِشَيْءٍ , يُمْسِكُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمہ اللہ سے عورت کے اس جملے کے بارے میں سوال کیا کہ وہ اپنے شوہر سے یہ کہے کہ میں تیرے لئے غسلِ جنابت نہیں کروں گی اور تیری قسم کو بھی پورا نہیں کروں گی اور تیری بات بھی نہیں مانوں گی، انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی اہم بات نہیں اسے اپنے پاس ہی رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19450، ترقيم محمد عوامة 18739)
حدیث نمبر: 18740 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: سُئِلَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ: " إِلا أَنْ يَخَافَا أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ سورة البقرة آية 229، قَالَ: مَا افْتُرِضَ عَلَيْهِمَا فِي الْعِشْرَةِ وَالصُّحْبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے قرآن مجید آیت {إلاَّ أَنْ یَخَافَا أَلاَّ یُقِیمَا حُدُودَ اللہِ } کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس سے مراد حسن سلوک اور صحبت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19451، ترقيم محمد عوامة 18740)
حدیث نمبر: 18741 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ كَثِيرٍ مَوْلَى ابْنِ سَمُرَةَ , أَنَّ عُمَرَ أُتِيَ بِامْرَأَةٍ نَاشِزٍ , فَقَالَ لِزَوْجِهَا:" اخْلَعْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کثیر مولی ابن سمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسی عورت کا مقدمہ لایا گیا تو جو اپنے شوہر کی نافرمان تھی، آپ نے اس کے شوہر سے فرمایا کہ اس سے خلع کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19452، ترقيم محمد عوامة 18741)
حدیث نمبر: 18742 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَعَطَاءٍ، وَعَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، قَالُوا: " لَا يَحِلُّ الْخُلْعُ إلَّا مِنَ النَّاشِزِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری، عطا اور عمرو بن شعیب s فرماتے ہیں کہ خلع صرف نافرمان بیوی سے کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19453، ترقيم محمد عوامة 18742)