☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی کافر کی بیوی اسلام قبول کرلے او راس کا خاوند اسلام قبول کرنے سے انکار کردے توجن حضرات کے نزدیک یہ ایک طلاق کے حکم میں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کسی کافر کی بیوی اسلام قبول کرلے او راس کا خاوند اسلام قبول کرنے سے انکار کردے توجن حضرات کے نزدیک یہ ایک طلاق کے حکم میں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 18624 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ الْحَسَنَ , وَعُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَا:" تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ایک طلاق بائنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19325، ترقيم محمد عوامة 18624)
حدیث نمبر: 18625 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا كَانَ الرَّجُلُ وَامْرَأَتُهُ مُشْرِكَيْنِ فَأَسْلَمَتْ , وَأَبَى أَنْ يُسْلِمَ بَانَتْ مِنْهُ بِوَاحِدَةٍ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ایک آدمی اور اس کی بیوی مشرک ہوں اور بیوی اسلام قبول کرلے اور خاوند اسلام قبول کرنے سے انکار کردے تو عورت کو ایک طلاق بائنہ ہوجائے گی اور حضرت عکرمہ رحمہ اللہ بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19326، ترقيم محمد عوامة 18625)
حدیث نمبر: 18626 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " تَفْرِيقُ الْإِمَامِ تَطْلِيقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قاضی کا جدائی کرانا ایک طلاق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19328، ترقيم محمد عوامة 18626)