☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تومجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تومجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 18496 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " الْحَرَامُ يَمِينٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19188، ترقيم محمد عوامة 18496)
حدیث نمبر: 18497 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عُمَرَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19189، ترقيم محمد عوامة 18497)
حدیث نمبر: 18498 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ:" يَمِينٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19190، ترقيم محمد عوامة 18498)
حدیث نمبر: 18499 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَعَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّهُمْ قَالُوا: " الْحَرَامُ يَمِينٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت جابر بن زید، حضرت سعید بن جبیر، حضرت سعید بن مسیب، حضرت سلیمان بن یسار s فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19191، ترقيم محمد عوامة 18499)
حدیث نمبر: 18500 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ:" مَا أُبَالِي إيَّاهَا حَرَّمْتُ أَوْ مَاءً فُرَاتًا!".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوسلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کو حرام کہنا اور فرات کے پانی کو حرام کہنا ایک جیسا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19192، ترقيم محمد عوامة 18500)
حدیث نمبر: 18501 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، قَالَا:" يَمِينٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ اور حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19193، ترقيم محمد عوامة 18501)
حدیث نمبر: 18502 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: قَالَ إيَاسٌ:" ثَلَاثٌ". وَقَالَ آخَرُونَ:" كَفَّارَةُ يَمِينٍ , وَأَنَا أَرَى عَلَيْهِ كَفَّارَةَ الظِّهَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ بیوی کو حرام کہنے سے تین طلاقیں ہوجائیں گی اور بعض کہتے ہیں کہ قسم کا کفارہ دینا ہوگا جبکہ میری رائے یہ ہے کہ ظہار کا کفارہ دینا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19194، ترقيم محمد عوامة 18502)
حدیث نمبر: 18503 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، وَعَنْ سَعِيدٍ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید رحمہ اللہ اور حضرت ابوجعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19195، ترقيم محمد عوامة 18503)
حدیث نمبر: 18504 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ لَا أَتَّهِمُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الْحَرَامُ يَمِينٌ , قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ سورة التحريم آية 2"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے، اور اللہ تعالیٰ نے تم پر قسموں کے کفارے کو مقرر کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19197، ترقيم محمد عوامة 18504)
حدیث نمبر: 18505 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَا: " الْحَرَامُ يَمِينٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ اور حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19198، ترقيم محمد عوامة 18505)
حدیث نمبر: 18506 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ:" مَا أُبَالِي حَرَّمْتهَا , أَوْ حَرَّمْتُ جَفْنَةً مِنْ ثَرِيدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک عورت کو حرام کرنا اور ثرید کے پیالے کو حرام کرنا ایک جیسا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19199، ترقيم محمد عوامة 18506)
حدیث نمبر: 18507 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالُوا: " مَنْ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: هِيَ عَلَيَّ حَرَامٌ ؛ فَلَيْسَتْ عَلَيْهِ بِحَرَامٍ , وَعَلَيْهِ كَفَّارَةُ يَمِينٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ م فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لئے حرام ہے تو وہ حرام نہیں ہوگی، اس پر قسم کا کفارہ لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19200، ترقيم محمد عوامة 18507)
حدیث نمبر: 18508 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا قَالَ الرَّجُلُ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ عَلَيَّ حَرَامٌ ؛ فَلَيْسَ بِشَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ کوئی چیز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19201، ترقيم محمد عوامة 18508)
حدیث نمبر: 18509 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَعْلَى بْنُ إسْمَاعِيلَ، قَالَ: قَالَ عَامِرٌ: زَعَمَ أُنَاسٌ أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَجْعَلُهَا عَلَيْهِ حَرَامًا حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ , وَاللَّهِ مَا قَالَهَا عَلِيٌّ قَطُّ، ولأَنَا أَعْلَمُ بِهَا مِنَ الَّذِي قَالَهَا! إنَّمَا قَالَ:" مَا أَنَا بِمُحِلِّهَا وَلَا بِمُحَرِّمِهَا عَلَيْهِ، إنْ شَاءَ فَلْيَتَقَدَّمْ , وَإِنْ شَاءَ فَلْيَتَأَخَّرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مسلک یہ تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے لئے حرام کہہ دے تو اس سے تین طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں اور عورت اس خاوند کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے مرد سے شادی نہ کرلے۔ خدا کی قسم! حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کبھی ایسا نہیں فرمایا اور نہ میں کسی ایسے شخص کو جانتا ہوں جو اس کا قائل تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ میں نہ تو اسے حلال قرار دیتا ہوں اور نہ حرام، اگر وہ چاہے تو تقدم کرلے اور اگر چاہے توتأخر کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19202، ترقيم محمد عوامة 18509)
حدیث نمبر: 18510 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ عَلَيَّ حَرَامٌ؟ قَالَ:" يُعْتِقُ رَقَبَةً , وَإِنْ قَالَ ذَلِكَ لِأَرْبَعٍ ؛ فَأَرْبَعَ رِقَابٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو ایک غلام آزاد کرے اور اگر یہ بات چار بیویوں سے کہی تو چار غلام آزاد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19203، ترقيم محمد عوامة 18510)