☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته البتة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← ما قالوا في الرجل يطلق امرأته البتة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 18
حديث رقم: 18437 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ ، قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ , أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ , فَقَالَ:" مَا أَرَدْتَ بِهَا"؟ فَقَالَ: وَاحِدَةً، قَالَ:" آللَّهِ مَا أَرَدْتَ بِهَا إلَّا وَاحِدَةً"؟ قَالَ: آللَّهِ مَا أَرَدْتُ بِهَا إلَّا وَاحِدَةً، قَالَ:" فَرَدَّهَا عَلَيْهِ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن علی رضی اللہ عنہ بن یزید بن رکانہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے داد احضرت رکانہ رضی اللہ عنہ نے اپنے بیوی کو قطعی طلاق دی، پھر وہ حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس بارے میں سوال کیا تو آپ نے پوچھا کہ اس سے تمہارا ارادہ کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ ایک طلاق کا ارادہ تھا۔ حضور 5 نے پھر پوچھا کہ کیا خدا کی قسم ایک ہی طلاق کا ارادہ تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایک ہی طلاق کا ارادہ تھا۔ لہٰذا حضور 5 نے ان کے نکاح کو باقی رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19122، ترقيم محمد عوامة 18437)
حديث رقم: 18438 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، الْحَسَنِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" هِيَ ثَلَاثٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قطعی طلاق تین طلاقیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19123، ترقيم محمد عوامة 18438)
حديث رقم: 18439 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " فِي الْبَتَّةِ ثَلَاثُ تَطْلِيقَاتٍ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قطعی طلاق تین طلاقیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19124، ترقيم محمد عوامة 18439)
حديث رقم: 18440 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللَّهِ ، قَالَا:" تَطْلِيقَةٌ وَهُوَ أَمْلَكُ بِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں کہ قطعی طلاق ایک طلاق ہے اور آدمی رجوع کا زیادہ حق دار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19125، ترقيم محمد عوامة 18440)
حديث رقم: 18441 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطَبٍ، عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ " جَعَلَ الْبَتَّةَ تَطْلِيقَةً وَزَوْجُهَا أَمْلَكُ بِهَا".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قطعی طلاق ایک طلاق ہے اور آدمی رجوع کا زیادہ حق دار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19126، ترقيم محمد عوامة 18441)
حديث رقم: 18442 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ،
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19127، ترقيم محمد عوامة 18442)
حديث رقم: 18443 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عُمَرَ فِي قَوْلِ الرَّجُلِ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ الْبَتَّةَ؟" أَنَّهَا وَاحِدَةٌ بَائِنٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تجھے قطعی طلاق ہے تو ایک طلاق بائنہ پڑے گی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں ہوں گی جبکہ حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم اسے اس کی بدعت پر موقوف کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19129، ترقيم محمد عوامة 18443)
حديث رقم: 18444 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: شَهِدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ، عِنْدَ عُرْوَةَ بْنِ مُغِيرَةَ، أَنَّ عُمَرَ " جَعَلَهَا وَاحِدَةً وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا"،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قطعی طلاق کو ایک طلاق قرار دیا اور خاوند کو رجوع کا حق دار ٹھہرایا۔ جبکہ رائش بن عدی رحمہ اللہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں گواہی دی کہ انہوں نے طلاق قطعی کو تین طلاقیں قرار دیا۔ جبکہ حضرت شریح رحمہ اللہ کے نزدیک اس کی نیت کا اعتبار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19132، ترقيم محمد عوامة 18444)
حديث رقم: 18445 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: لَمَّا أَرْسَلَ عُرْوَةُ إلَى شُرَيْحٍ اعْتَلَّ عَلَيْهِ فَعَزَمَ عَلَيْهِ: لَيَقُولَنَّ , فَقَالَ: " إنَّ اللَّهَ سَنَّ سُنَنًا، وَإِنَّ النَّاسَ قَدِ ابْتَدَعُوا وَإِنَّهُمْ عَمَدُوا إلَى بِدَعِهِمْ فَخَلَطُوهَا بِالسُّنَنِ، فَإِذَا انْتَهَى إلَيْكَ مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ فَمَيِّزُوا السُّنَنَ، فَأَمْضُوهَا عَلَى وَجْهِهَا وَأَلْحِقُوا الْبِدَعَ بِأَهْلِهَا ؛ أَمَّا طَالِقٌ فَمَعْرُوفَةٌ، وَأَمَّا الْبَتَّةَ فَبِدْعَةٌ يُوقَفُ عَلَى بِدْعَتِهِ، فَإِنْ شَاءَ تَأَخَّرَ وَإِنْ شَاءَ تَقَدَّمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ رحمہ اللہ نے اس بارے میں حضرت شریح رحمہ اللہ سے استفسار کیا، انہوں نے کوئی جواب دینے سے معذرت کی تو حضرت عروہ رحمہ اللہ کے اصرار پر انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے دین پر عمل کرنے کے لئے شریعت کو مقرر کیا لیکن لوگوں نے اس میں بہت سی نئی باتیں ایجاد کر ڈالیں، انہوں نے بدعتوں کو سنتوں کے ساتھ خلط کرلیا، جب تمہارے پاس ایسا کوئی معاملہ آئے تو سنتوں کو الگ کرکے ان کے مطابق فیصلہ کرلیاکرو اور بدعتوں کواربابِ بدعت کے سپرد کردو۔ باقی جہاں تک طلاق کا معاملہ ہے تو وہ ایک معروف چیز ہے جبکہ قطعی ہونا ایک بدعت ہے جس کا مدار آدمی کی نیت پر ہے چاہے تو تقدم کرے اور چاہے توتاخر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19135، ترقيم محمد عوامة 18445)
حديث رقم: 18446 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ جَاءَ بِظِئْرٍ إلَى عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ وَابْنِ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ: إنَّ ظِئْرِي هَذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا , فَهَلْ عِنْدَكُمَا بِذَلِكَ عِلْمٌ؟ , أَوْ هَلْ تَجِدَانِ لَهُ رُخْصَةً، فَقَالَا: لَا وَلَكِنَّا تَرَكْنَا ابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ عِنْدَ عَائِشَةَ , فَأْتِهِمْ , فَسَلْهُمْ ثُمَّ ارْجِعْ إلَيْنَا فَأَخْبِرْنَا , فَأَتَاهُمْ فَسَأَلَهُمْ , فَقَالَ لَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ:" لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ"، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: بُتَّتْ وَذَكَرَ مِنْ عَائِشَةَ مُتَابَعَةً لَهُمَا
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی رضاعی ماں کے خاوند کو حضرت عاصم بن عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس لائے اور فرمایا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے طلاق قطعی دے دی ہے، آپ کے پاس اس بارے میں کوئی علم ہے؟ یا آپ کے پاس اس بارے میں کوئی رخصت ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہمیں تو علم نہیں، تم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت ابوہریرہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ م کے پاس جاؤ اور ان سے سوال کرو، پھر آکر ہمیں بھی بتاؤ۔ وہ گئے اور ان سے سوال کیا تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب تک وہ دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے اس کے لئے حلال نہیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ وہ بائنہ ہوگئی۔ جبکہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بھی انہی حضرات کی متابعت کو نقل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19136، ترقيم محمد عوامة 18446)
حديث رقم: 18447 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدٍ فِي الْبَتَّةَ:" إنْ نَوَى وَاحِدَةً ؛ فَوَاحِدَةٌ , وَإِنْ نَوَى ثَلَاثًا ؛ فَثَلَاثٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید رحمہ اللہ طلاقِ قطعی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر ایک کی نیت کی تو ایک طلاق اور اگر تین کی نیت کی تو تین طلاقیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19137، ترقيم محمد عوامة 18447)
حديث رقم: 18448 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إنْ نَوَى طَلَاقًا فَأَدْنَى مَا يَكُونُ مِنْ نِيَّتِهِ فِي ذَلِكَ وَاحِدَةٌ بَائِنٌ، إنْ شَاءَ وَشَاءَتْ تَزَوَّجَهَا , وَإِنْ نَوَى ثَلَاثًا، فَثَلَاثٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر طلاق کی نیت کی ہے تو اس کی نیت کا کم از کم یعنی ایک طلاق بائنہ تو ہوجائے گی اگر چاہیں تو دوبارہ نکاح کرلیں اور اگر تین کی نیت کی تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19138، ترقيم محمد عوامة 18448)
حديث رقم: 18449 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يُسْأَلُ عَنْ نِيَّتِهِ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی نیت کا پوچھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19139، ترقيم محمد عوامة 18449)
حديث رقم: 18450 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ:" هِيَ ثَلَاثٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19140، ترقيم محمد عوامة 18450)
حديث رقم: 18451 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ , عَنْ مَكْحُولٍ، وَالزُّهْرِيِّ، قَالَا:" ثَلَاثٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ اور حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19141، ترقيم محمد عوامة 18451)
حديث رقم: 18452 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَأَلَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنِ الْبَتَّةَ , فَقُلْتُ لَهُ:" إنَّ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ , كَانَ يَقُولُ:" هِيَ وَاحِدَةٌ". فَقَالَ عُمَرُ:" لَوْ كَانَ الطَّلَاقُ أَلْفًا مَا أَبْقَتِ الْبَتَّةَ مِنْهُ شَيْئًا!"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے مجھ سے طلاق قطعی کے بارے میں سوال کیا تو میں نے ان سے کہا کہ ابان بن عثمان فرمایا کرتے تھے کہ ایک طلاق ہوگی۔ حضرت عمر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر طلاقیں ایک ہزار بھی ہوں تو طلاق قطعی دینے سے ایک طلاق بھی باقی نہیں رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19142، ترقيم محمد عوامة 18452)
حديث رقم: 18453 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ:" يَا أَبَا بَكْرٍ"! الْبَتَّةَ، مَا يَقُولُ النَّاسُ فِيهَا؟ فَقُلْتُ لَهُ: كَانَ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ" يَجْعَلُهَا وَاحِدَةً"، فَقَالَ عُمَرُ: لَوْ كَانَ الطَّلَاقُ أَلْفًا مَا أَبْقَتِ الْبَتَّةَ مِنْهُ شَيْئًا , مَنْ قَالَ الْبَتَّةَ فَقَدْ رَمَى بِالْغَايَةِ الْقُصْوَى!"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے مجھ سے طلاق قطعی کے بارے میں سوال کیا کہ لوگ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ ابان بن عثمان رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ ایک طلاق ہوگی۔ حضرت عمر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر طلاقیں ایک ہزار بھی ہوں تو طلاق قطعی دینے سے ایک طلاق بھی باقی نہیں رہے گی۔ جس نے قطعی کا لفظ کہا اس نے انتہاء کو چھو لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19143، ترقيم محمد عوامة 18453)
حديث رقم: 18454 مصنف ابن أبي شيبة
زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، كَانَ يَقُولُ: " فِي الْبَتَّةَ:" ثَلَاثٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ طلاق قطعی تین طلاقیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19144، ترقيم محمد عوامة 18454)