☽ 10 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يخير امرأته فتختاره أو تختار نفسها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← ما قالوا في الرجل يخير امرأته فتختاره أو تختار نفسها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 12
حديث رقم: 18398 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " إذَا خَيَّرَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا ؛ فَوَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ , وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا ؛ فَلَا شَيْءَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ گر کسی شخص نے اپنی بیوی کو اختیار دیا اور اس نے خود کو اختیار کرلیا تو ایک طلاق بائنہ ہوگی۔ اور اگر اس نے اپنے خاوند کو اختیار کیا تو کچھ نہیں ہوگا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر اس نے اپنے نفس کو اختیار کیا تو ایک طلاق بائنہ ہوگی اور اگر اس نے اپنے خاوند کو اختیار کیا تو بھی ایک طلاق ہوگی اور آدمی رجوع کا زیادہ حقدار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19079]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19079، ترقيم محمد عوامة 18398)
حديث رقم: 18399 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، إسْمَاعِيلَ ، الشَّعْبِيِّ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: مَا أُبَالِي خَيَّرْتُ امْرَأَتِي وَاحِدَةً , أَوْ مِائَةً , أَوْ أَلْفًا بَعْدَ أَنْ تَخْتَارَنِي , وَلَقَدْ أَتَيْتُ عَائِشَةَ فَسَأَلْتهَا عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَتْ: قَدْ" خَيَّرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَرْنَاهُ , أَفَكَانَ طَلَاقًا؟!"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ میری بیوی مجھے اختیار کرنے کے بعد ایک، سو یا ہزار طلاقیں اختیار کرلے۔ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اختیار دیا تھا اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اختیار کیا تھا تو کیا یہ طلاق ہوگئی؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19081، ترقيم محمد عوامة 18399)
حديث رقم: 18400 مصنف ابن أبي شيبة
أَبَا الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ بِشْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ يُحَدِّثُ , أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أُتِيَ وَهُوَ بِالشَّامِ فِي رَجُلٍ خَيَّرَ امْرَأَتَهُ فَاخْتَارَتْ زَوْجَهَا؟ قَالَ:" لَيْسَ بِشَيْءٍ"،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابودردائ رضی اللہ عنہ شام میں تھے کہ ان سے سوال کیا گیا کہ ایک مرد نے اپنی بیوی کو اختیار دے دیا اور اس نے اپنے خاوند کو اختیار کرلیا تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی یہی فرمایا کرتے تھے اور حضرت ابان بن عثمان رحمہ اللہ نے بھی مدینہ میں یہی فیصلہ فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19082، ترقيم محمد عوامة 18400)
حديث رقم: 18401 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ مُوسَى بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " إذَا خَلَعَ الرَّجُلُ أَمْرَ امْرَأَتِهِ مِنْ عُنُقِهِ فَهِيَ وَاحِدَةٌ وَإِنِ اخْتَارَتْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے اپنی بیوی کا معاملہ اپنی گردن سے اتار دیا تو ایک طلاق ہوگئی خواہ عورت اپنے خاوند کو ہی اختیار کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19085، ترقيم محمد عوامة 18401)
حديث رقم: 18402 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، وَعَنْ عِيسَى بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ زَاذَانَ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَلِيٍّ فَسُئِلَ عَنِ الْخِيَارِ , فَقَالَ: سَأَلَنِي عَنْهَا أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرُ , فَقُلْتُ:" إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا ؛ فَوَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا ؛ فَوَاحِدَةٌ وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا" , فَقَالَ: لَيْسَ كَمَا قُلْتَ " إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا ؛ فَوَاحِدَةٌ , وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا ؛ فَلَا شَيْءَ وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا" , فَلَمْ أَجِدْ بُدًّا مِنْ مُتَابَعَةِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ , فَلَمَّا وُلِّيتُ وَأُتِيت فِي الْفُرُوجِ رَجَعْتُ إلَى مَا كُنْتُ أَعْرِفُ , فَقِيلَ لَهُ: رَأْيُكُمَا فِي الْجَمَاعَةِ أَحَبُّ إلَيْنَا مِنْ رَأْيِكِ فِي الْفُرْقَةِ فَضَحِكَ عَلِيٌّ, فَقَالَ:" أَمَا إنَّهُ أَرْسَلَ إلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَسَأَلَهُ, فَقَالَ: إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَثَلَاثٌ , وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَوَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زاذان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے کہ ان سے اختیار کے بارے میں سوال کیا گیا۔ انہوں نے فرمایا کہ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے اس بارے میں سوال کیا تھا تو میں نے کہا تھا کہ اگر وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو ایک طلاق بائنہ ہے اور اگر اپنے خاوند کو اختیار کرلے تو ایک طلاق ہوگی، اور خاوند رجوع کا زیادہ حق دار ہوگا۔ انہوں نے فرمایا کہ جو تم نے کہا ہے وہ درست نہیں، اگر وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو ایک طلاق ہوگی اور آدمی رجوع کا زیادہ حقدار ہوگا، اور اگر اس نے اپنے خاوند کو اختیار کیا تو کچھ لازم نہ ہوا اور وہ آدمی اس عورت کا زیادہ حق دار ہوگا۔ امیر المومنین کے یہ فرمادینے کے بعد میرے پاس ان کی اتباع کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ جب مجھے امیر بنایا گیا اور میرے پاس شادی کے مسائل لائے جانے لگے تو میں نے دوبارہ سابقہ رائے کو اختیار کرلیا۔ ان سے کہا گیا کہ جماعت کے سامنے آپ کی جو رائے ہے وہ ہمارے نزدیک آپ کی تنہائی والی رائے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ مسکرا دیئے اور فرمایا کہ انہوں نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا اور اس مسئلے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو تین طلاقیں ہوگئیں اور اگر اس نے اپنے خاوند کو اختیار کرلیا تو ایک طلاق ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19086، ترقيم محمد عوامة 18402)
حديث رقم: 18403 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ: اخْتَارِي , فَقَالَ" إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا ؛ فَوَاحِدَةٌ، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا ؛ فَلَا شَيْءَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اپنے آپ کو اختیار کرلے، پس اگر اس نے اپنے آپ کو اختیار کرلیا تو ایک طلاق پڑگئی اور اگر اس نے اپنے خاوند کو اختیار کرلیا تو کچھ نہ ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19087، ترقيم محمد عوامة 18403)
حديث رقم: 18404 مصنف ابن أبي شيبة
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: " إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا ؛ فَثَلَاثٌ، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا ؛ فَوَاحِدَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو تین طلاقیں ہوئیں اور اگر اپنے خاوند کو اختیار کرلیا تو ایک طلاق ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19088، ترقيم محمد عوامة 18404)
حديث رقم: 18405 مصنف ابن أبي شيبة
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ، وَأَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: " إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا ؛ فَوَاحِدَةٌ وَهُوَ أَمْلَكُ بِهَا , وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا ؛ فَلَا شَيْءَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو ایک طلاق ہوئی اور آدمی رجوع کا زیادہ حق دار ہوگا اور اگر اس نے اپنے خاوند کو اختیار کرلیا تو کوئی چیز لازم نہ ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19089، ترقيم محمد عوامة 18405)
حديث رقم: 18406 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، مُسْلِمٍ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " خَيَّرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَرْنَاهُ , فَلَمْ يَعددهَا عَلَيْنَا شَيْئًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں اختیار دیا۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اختیار فرمایا، آپ نے اس اختیار کو طلاق شمار نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19090، ترقيم محمد عوامة 18406)
حديث رقم: 18407 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ عَنْ رَجُلٍ يُخَيِّرُ امْرَأَتَهُ فَتَخْتَارُ زَوْجَهَا؟ قَالَ:" لَيْسَ بِشَيْءٍ قُلْتَ: فَإِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا، قَالَ: تَطْلِيقَةٌ وَهُوَ أَحَقُّ بِرَجْعَتِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابوجعفر رحمہ اللہ سے پوچھا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو اختیار دے اور وہ اپنے خاوند کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔ میں نے کہا کہ اگر عورت اپنے نفس کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک طلاق ہوگی اور آدمی رجوع کا زیادہ حق دا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19091، ترقيم محمد عوامة 18407)
حديث رقم: 18408 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي " رَجُلٍ خَيَّرَ امْرَأَتَهُ فَرَدَّتْ ذَلِكَ إلَيْهِ ؛ وَلَمْ تَقْضِ فِيهِ شَيْئًا. قَالَ:" لَيْسَ ذَلِكَ بِشَيْءٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو اختیار دیا اور عورت نے اختیار مرد کو واپس دے دیا اور اس میں کوئی فیصلہ نہ کیا تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19092، ترقيم محمد عوامة 18408)
حديث رقم: 18409 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، " عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْخِيَارِ مِثْلَ قَوْلِ عُمَرَ وَعَبْدِ اللَّهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو اختیار دیا اور عورت نے اختیار مرد کو واپس دے دیا اور اس میں کوئی فیصلہ نہ کیا تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19093، ترقيم محمد عوامة 18409)