☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو آدھی طلاق دے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو آدھی طلاق دے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 18361 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُكْلِيِّ، فِي رَجُلٍ لَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُنَّ: بَيْنَكُنَّ ثَلَاثُ تَطْلِيقَاتٍ، قَالَ:" بَانَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ بِثَلَاثِ تَطْلِيقَاتٍ , وَالرَّجُلُ يُطَلِّقُ نِصْفَ تَطْلِيقَةٍ؟"، قَالَ:" هِيَ تَطْلِيقَةٌ تَامَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث عکلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کی چار بیویاں ہوں اور وہ ان سے کہے کہ تمہارے درمیان تین طلاقیں، تو ان میں سے ہر ایک تین طلاقوں کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی، اور اگر آدمی نے اپنی بیوی کو آدھی طلاق دی تو وہ پوری ایک طلاق شمار کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19038، ترقيم محمد عوامة 18361)
حدیث نمبر: 18362 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ كَانَ لَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُنَّ: بَيْنَكُنَّ تَطْلِيقَةٌ، قَالَ:" لِكُلِّ وَاحِدَةٍ تَطْلِيقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کی چار بیویاں ہوں اور کہے کہ تم سب کے درمیان ایک طلاق ہے تو سب کو ایک ایک طلاق ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19039، ترقيم محمد عوامة 18362)
حدیث نمبر: 18363 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو عَاصِمٍ رَوَّادُ بْنُ جَرَّاحٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: قِيلَ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: الرَّجُلُ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ نِصْفَ تَطْلِيقَةٍ؟ قَالَ:" هِيَ تَطْلِيقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو آدھی طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ ایک طلاق ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19040، ترقيم محمد عوامة 18363)
حدیث نمبر: 18364 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادٍ , وَقَتَادَةَ في رَجُلٍ كُنَّ لَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ , فَقَالَ لَهُنَّ: بَيْنَكُنَّ تَطْلِيقَةٌ، قَالَ:" عَلَى كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ تَطْلِيقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ اور حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کی چار بیویاں ہوں اور وہ کہے کہ تم سب کے درمیان ایک طلاق ہے تو ہر ایک کو ایک طلاق ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19041، ترقيم محمد عوامة 18364)
حدیث نمبر: 18365 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا قَالَ: أَنْتِ طَالِقٌ نِصْفَ , أَوْ ثُلُثَ تَطْلِيقَةٍ، فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تجھے آدھی یا ایک تہائی طلاق ہے تو وہ ایک طلاق ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19042، ترقيم محمد عوامة 18365)