☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طلاق میں استثناء کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← طلاق میں استثناء کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 18324 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا شَرِيكٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى الِاسْتِثْنَاءَ فِي الطَّلَاقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ طلاق میں استثناء کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18999، ترقيم محمد عوامة 18324)
حدیث نمبر: 18325 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، وَالنَّخَعِيِّ، وَالزُّهْرِيِّ، قَالُوا: " إذَا قَالَ الرَّجُلُ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ إنْ لَمْ أَفْعَلْ كَذَا وَكَذَا إنْ شَاءَ اللَّهُ ؛ فَلَهُ ثُنَيَّاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاوس، حضرت مجاہد، حضرت نخعی اور حضرت زہری s فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا اگر میں ایسا ایسا نہ کروں تو ان شاء اللہ تجھے طلاق ہے تو اس کا استثناء قابل لحاظ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19000، ترقيم محمد عوامة 18325)
حدیث نمبر: 18326 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَن الْهَيْثَمِ، عَنْ حَمَّادٍ فِي الرَّجُلِ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ إنْ شَاءَ اللَّهُ , قَالَ:" لَهُ ثُنَيَّاهُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ ان شاء اللہ تجھے طلاق ہے تو اس کا استثناء قابل لحاظ ہوگا۔ حضرت حکم رحمہ اللہ بھی یونہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19001، ترقيم محمد عوامة 18326)
حدیث نمبر: 18327 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، وَإِيَاسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، في رجل قَالَ لِامْرَأَتِهِ: هِيَ طَالِقٌ إنْ شَاءَ اللَّهُ؟ قَالَا:" ذَهَبَتْ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ اور حضرت ایاس بن معاویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ ان شاء اللہ تجھے طلاق ہے تو طلا ق ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19003، ترقيم محمد عوامة 18327)
حدیث نمبر: 18328 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا قَالَ لِامْرَأَتِهِ: هِيَ طَالِقٌ إنْ شَاءَ اللَّهُ فَهِيَ طَالِقٌ , وَلَيْسَ اسْتِثْنَاؤُهُ بِشَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ ان شاء اللہ تجھے طلاق ہے تو طلاق ہوجائے گی اور اس کے استثناء کی کوئی حیثیت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19004، ترقيم محمد عوامة 18328)
حدیث نمبر: 18329 مصنف ابن ابی شیبہ
إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ ، مَكْحُولٍ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ ، عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ، صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ؛ فَلَيْسَ بِطَالِقٍ وَإِذَا قَالَ لِعَبْدِهِ: أَنْتَ حُرٌّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ؛ فَهُوَ حُرٌّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے ان شاء اللہ طلاق ہے تو اسے طلاق نہیں ہوگی۔ اور اگر اپنے غلام سے کہا کہ تو ان شاء اللہ آزاد ہے تو غلام آزاد ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19005، ترقيم محمد عوامة 18329)